بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آئی سی سی رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی، شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار

50 منٹس پہلے
A A
ICC rankings released Babar Azam slips, Shubman Gill retains the top spot.
Share on Facebookwhatsapp

دبئی ( پاک ترک نیوز) دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی بیٹر بابر اعظم کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں دو درجے تنزلی ہوئی ہے، جبکہ بھارتی بیٹر شبمن گل نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل پہلے، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دوسرے اور بھارت کے ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

انگلینڈ کے بین ڈکٹ اور ہیری بروک چھ، چھ درجے ترقی کے بعد بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔سری لنکا کے کوشل مینڈس چار درجے نیچے آ کر بارہویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ سری لنکا ہی کے جنیتھ لیاناگے دس درجے بہتری کے بعد پندرہویں نمبر پر آ گئے۔ زمبابوے کے سکندر رضا سات درجے ترقی کے بعد بیسویں نمبر پر پہنچ گئے۔

سری لنکا کے پون رتھنائیکے نے 39 درجے ترقی کرتے ہوئے 36ویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ پاکستان کے شاداب خان 32 درجے بہتری کے بعد 92ویں نمبر پر آ گئے۔ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے، جبکہ پاکستان کے ابرار احمد ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی 13 درجے بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن پر آ گئے۔نمیبیا کے برنارڈ شولٹز نو درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے۔ سری لنکا کے دنیتھ ویلالاگے آٹھ درجے بہتری کے بعد 19ویں نمبر پر آ گئے، جبکہ پاکستان کے حارث رؤف نو درجے تنزلی کے بعد 29ویں نمبر پر چلے گئے۔ سری لنکا کے دلشان مدوشنکا نے 20 درجے ترقی کرتے ہوئے 37ویں پوزیشن حاصل کی۔ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ افغانستان کے محمد نبی پانچ درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن نے نمایاں ترقی حاصل کرتے ہوئے بولرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے والے یانسن پانچ درجے ترقی کے بعد نمبر ون ٹیسٹ بولر بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے، جبکہ اسکاٹ بولینڈ تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے۔ جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر دس درجے بہتری کے بعد 43ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ جنوبی افریقہ کے ٹیمبا باووما چار درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تین درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن ایک درجہ ترقی کے بعد پہلے نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ بھارت کے رویندرا جڈیجا ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر نے 15 درجے ترقی کرتے ہوئے آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔

موضوعات : babarazamiccranking
ShareSend

متعلقہ خبریں

Women’s T20 Rankings Beth Mooney retains top spot in batting; Nashra Sandhu enters the top 10 bowlers.
تازہ ترین

ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بیتھ مونی کی بیٹنگ میں پہلی پوزیشن برقرار، نشرہ سندھو ٹاپ 10 بولرز میں شامل

27 اکتوبر , 2026
ODI rankings: Pakistan moves up one spot to reach fourth place.
تازہ ترین

ون ڈے رینکنگ، پاکستان ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگیا

21 اکتوبر , 2026
T20 Rankings Ishan Kishan tops the batting list, Rashid Khan leads among bowlers.
تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ،بلے بازوں میں ایشان کشن ،بولر میں راشد خان سرفہرست

7 اکتوبر , 2026
ICC Player of the Month nominations announced; two Indian players included.
تازہ ترین

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، بھارت کے دو کھلاڑی شامل

6 اکتوبر , 2026
Babar Azam faces severe criticism for throwing a fan's phone.
تازہ ترین

بابراعظم مداح کا فون پھینکنے پر شدید تنقید کی زد میں

2 اکتوبر , 2026
2027 World Cup Possibility of placing Pakistan and India in the same group.
تازہ ترین

ورلڈ کپ 2027،پاکستان اوربھارت کوایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان

30 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Strict conditions for air taxi service in the US

امریکا میں ایئر ٹیکسی سروس کے لیے سخت شرائط

یہ بھی پڑھیں

Reforms in Islamabad's government schools, Prime Minister orders to resolve issues within a week

اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں اصلاحات، وزیراعظم کا ایک ہفتے میں مسائل حل کرنے کا حکم

28 اکتوبر , 2026
An aircraft with a range of 4,700 miles

4 ہزار 700 میل اڑنے والا طیارہ

28 اکتوبر , 2026
Strict conditions for air taxi service in the US

امریکا میں ایئر ٹیکسی سروس کے لیے سخت شرائط

28 اکتوبر , 2026
ICC rankings released Babar Azam slips, Shubman Gill retains the top spot.

آئی سی سی رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی، شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار

28 اکتوبر , 2026
The annual elections of the Supreme Court Bar Association will be held tomorrow.

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔