کراچی ( پاک ترک نیوز) کراچی کا ایک اور معصوم بچہ ایچ آئی وی کا شکار ہو گیا ، گولیمار کے رہائشی 9سالہ بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہو گئی ۔
والدین کے مطابق متاثرہ بچے کا تین مختلف کٹس پر ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آیا،بچے کا علاج ولیکا اسپتال میں پچھلے سال ہوا تھا، بچہ اسپتال میں 20 دن داخل رہا ، دوسرے بیڈز والے بچوں کو بھی ایچ آئی وی مثبت آیا تھا ان کے والدین نے آگاہ کیا۔
بچے کے والدین کے مطابق اس کے بعد سے بچے کی طبیعت خراب رہنے لگی، بچے کا جب ایچ آئی وی ٹیسٹ کرایا تو مثبت آیا، ولیکا اسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ہمارا بچہ آیچ آئی وی کا شکار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ایچ آئی وی وائرس پھیلنے کا کیس ،صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب
کراچی کے علاقے پٹھان کالونی میں اب تک 108 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہو چکے ہیں ۔پٹھان کالونی میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی اموات 9 تک پہنچ چکی ہے۔












