منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا اور ایران پھر آمنے سامنے

2 مہینے پہلے
A A
America and Iran face each other again
Share on Facebookwhatsapp

تہران (پاک ترک نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان پھر لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس صرف دو راستے ہیں، یا معاہدہ کرے یا پھر امریکا فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔ دوسری جانب ایران نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دھمکی کی زبان میں بات کی گئی تو جواب بھی اسی انداز میں دیا جائے گا۔

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھنے لگی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کو دو ٹوک پیغام دے دیا۔ کہتے ہیں ایران کے پاس صرف دو راستے ہیں، یا معاہدہ کرے یا پھر امریکا فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو امریکا اپنا کام کرے گا، جو ان کے بقول مشکل نہیں، بلکہ ایک گھنٹے میں ایران کے اہم انفراسٹرکچر کو تباہ کیا جا سکتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے پل، بجلی کا نظام اور جدید پاور پلانٹس کو مختصر وقت میں ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم وہ فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ حالیہ جنگ کے دوران امریکی افواج نے ایران کے بحری جہاز، فضائیہ کے طیارے اور ریڈار نظام تباہ کر دیے تھے، جبکہ سخت بحری ناکہ بندی کے باعث تقریباً دو ماہ تک کوئی جہاز ایران تک نہیں پہنچ سکا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران اپنی فضائی حدود کا مؤثر دفاع کرنے کی صلاحیت کھو چکا ہے، اسی لیے وہ مذاکرات پر آمادہ ہوا، جبکہ امریکا بھی ممکنہ معاہدے کے پیش نظر تحمل کا مظاہرہ کرتا رہا۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ ایران کے تقریباً نو کروڑ دس لاکھ عوام کو مشکلات میں نہیں دیکھنا چاہتے، اسی لیے معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو فیصلہ کن کارروائی ناگزیر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: دھمکیاں جاری رہیں تو امریکا کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں ،عباس عراقچی

ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران معاشی طور پر پہلے سے کمزور ہو چکا ہے اور اس کے پاس ماضی جیسی مالی طاقت نہیں رہی، اس لیے وہ بھی جنگ کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے گا۔

دوسری جانب ایران نے امریکی دھمکیوں کا سخت جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ دباؤ کی سیاست قبول نہیں کی جائے گی۔امریکی صدر ایرانی عوام سے احترام کے ساتھ بات کریں، ورنہ ہم بھی اسی زبان میں جواب دیں گے۔

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے کہا کہ امریکی صدر اس سے پہلے بھی ایران کی ہزاروں سال پرانی تہذیب کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں، لیکن ان دھمکیوں کا نتیجہ امریکا کے لیے ناکامی، مایوسی اور بالآخر مذاکرات اور جنگ بندی کی درخواست کی صورت میں سامنے آیا۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران کسی دباؤ یا دھمکی کے تحت اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور اگر امریکا نے جارحانہ زبان استعمال کی تو تہران بھی اسی انداز میں جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان سخت بیانات نے ایک بار پھر دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کو نمایاں کر دیا ہے۔ اگرچہ واشنگٹن سفارتی حل کی بات کر رہا ہے، لیکن ساتھ ہی فوجی کارروائی کی دھمکی بھی دے رہا ہے، جبکہ تہران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ دباؤ کی سیاست قبول نہیں کرے گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ لفظی جنگ مذاکرات کی میز تک پہنچتی ہے یا خطے میں ایک نئی کشیدگی کو جنم دیتی ہے۔

موضوعات : #usiranamericadonadltrump
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran claims to have targeted US naval vessels and oil tankers.
تازہ ترین

ایران کا امریکی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

6 ستمبر , 2026
Trump's threat to attack Iran's Fordow facility
اہم ترین

ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی

5 ستمبر , 2026
US and China's preparations for space warfare
تازہ ترین

امریکا اورچین کی خلا میں جنگ کی تیاریاں

4 ستمبر , 2026
The Strait of Hormuz will not open without Iran's consent Ebrahim Azizi.
تازہ ترین

آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی،ابراہیم عزیزی

4 ستمبر , 2026
US-Iran tensions, crude oil more expensive in the global market
تازہ ترین

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

4 ستمبر , 2026
Made the right decision to attack Iran; took action to prevent nuclear weapons Trump
تازہ ترین

ایران پر حملے کا درست فیصلہ کیا، جوہری ہتھیار سے روکنے کیلئے کارروائی کی: ٹرمپ

4 ستمبر , 2026
اگلی خبر
How much tax do the public pay on a liter of petrol

ایک لٹر پٹرول پر عوام کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں

نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال

نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال

7 ستمبر , 2026
نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنا مناسب نہیں، خواجہ آصف

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنا مناسب نہیں، خواجہ آصف

7 ستمبر , 2026
حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال

حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال

7 ستمبر , 2026
Fatima Sana fined for violating the code of conduct

فاطمہ ثناء پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائد

7 ستمبر , 2026
سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

7 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔