تہران ( پاک ترک نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، برینٹ خام تیل کی قیمت ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی۔
رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 15 سینٹ، یعنی 0.2 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد فی بیرل قیمت 95.67 ڈالر ہوگئی۔امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی بھی 26 سینٹ، یعنی 0.3 فیصد مہنگا ہوا، جس کے بعد فی بیرل قیمت 91.56 ڈالر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملے کا درست فیصلہ کیا، جوہری ہتھیار سے روکنے کیلئے کارروائی کی: ٹرمپ
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے خطے سے تیل کی سپلائی کو درپیش خطرات کے خدشات میں اضافہ کردیا ہے، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں 7.1 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 9.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔












