جمعہ , 21 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کیلیفورنیا میں مسلم افغان نژاد امیدوار عائشہ وہاب کی کانگریس میں کامیابی

56 منٹس پہلے
A A
Aisha Wahab, a candidate of Afghan-Muslim descent, wins a seat in Congress in California.
Share on Facebookwhatsapp

کیلیفورنیا ( پاک ترک نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایسٹ بے ڈسٹرکٹ میں ہونے والے خصوصی انتخابات میں ترقی پسند رہنما عائشہ وہاب نے کامیابی حاصل کرلی۔عائشہ وہاب نے سابق رکنِ کانگریس ایرک سوئل ویل کی خالی نشست پر خصوصی انتخاب جیت لیا۔ سوئل ویل نے اپریل میں جنسی بدسلوکی کے الزامات کے بعد استعفیٰ دیا تھا، تاہم انہوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ریاستی سینیٹر عائشہ وہاب کو انتخاب سے قبل اس حلقے میں مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا تھا۔ انہیں کیلیفورنیا کی ڈیموکریٹک پارٹی، مزدور یونینز، مقامی رہنماؤں اور ترقی پسند حلقوں کی حمایت حاصل تھی۔

عائشہ وہاب نے اپنی کامیابی پر کہا کہ وہ اس ضلع کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گی جس نے انہیں پروان چڑھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوسٹر کیئر سے کانگریس تک کا سفر امریکی خواب کی حقیقت کی عکاسی کرتا ہے۔انتخابی مہم کے دوران عائشہ وہاب کو ایک طرف ڈیموکریٹک پارٹی کے ترقی پسند دھڑے کی حمایت حاصل رہی، جبکہ دوسری جانب ان کی مخالف امیدوار میلیسا ہرنینڈز کے حق میں بڑی رقم خرچ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل نواز لابنگ گروپ اے آئی پی اے سی سے منسلک سپر پی اے سیز نے ہرنینڈز کی حمایت اور عائشہ وہاب کے خلاف اشتہاری مہم پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے۔

95 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر عائشہ وہاب کو میلیسا ہرنینڈز پر تقریباً 6 فیصد پوائنٹس کی برتری حاصل تھی، جبکہ ابتدائی طور پر عائشہ وہاب کی واضح کامیابی کی توقع کی جا رہی تھی۔عائشہ وہاب کیلیفورنیا کی ریاستی مقننہ کے لیے منتخب ہونے والی پہلی مسلم خاتون اور پہلی افغان نژاد امریکی بھی رہی ہیں۔انتخابی مہم کے دوران عائشہ وہاب نے اپنے خلاف چلائی جانے والی اشتہاری مہم پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے سیاسی ریکارڈ کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے اور بیرونی گروپس نشست کو اپنے حق میں خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس میں پٹرول کا شدید بحران، 10 میں سے 7 پٹرول پمپس پر ایندھن نایاب

دوسری جانب شکست خوردہ امیدوار میلیسا ہرنینڈز نے کہا کہ انہیں اپنی انتخابی کارکردگی پر فخر ہے اور وہ حلقے کے عوام کے لیے جدوجہد کرتی رہیں گی۔

موضوعات : ayeshawahancaliforniaelecation
ShareSend

متعلقہ خبریں

Path paved for local government elections in Punjab, agreement in principle reached on polling from December 15 to January 15
تازہ ترین

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، 15 دسمبر سے 15 جنوری کے دوران پولنگ پر اصولی اتفاق

20 اگست , 2026
Third phase of Azad Kashmir elections, polling in Bagh and Haveli Kahuta
تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، باغ اور حویلی کہوٹہ میں پولنگ

10 اگست , 2026
Azad Kashmir Elections Today is the last day of the third phase of the election campaign.
تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات ، تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا آج آخری روز

8 اگست , 2026
Azad Kashmir Elections Polling postponed in Poonch and Palandri.
تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات: پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی

7 اگست , 2026
The Lahore Board has announced the results of the matriculation examinations.
تازہ ترین

لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

6 اگست , 2026
Azad Kashmir Elections PML-N Emerges Victorious
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن ،ن لیگ نے میدان مار لیا

3 اگست , 2026
اگلی خبر
Joe Root has equaled a major Test cricket record held by Sachin Tendulkar.

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

یہ بھی پڑھیں

World's largest battery-powered aircraft successfully takes flight

دنیا کے سب سے بڑے بیٹری طیارے کی کامیاب اڑان

21 اگست , 2026
Claims of reforms in the power sector remained unfulfilled, national exchequer suffered a loss of Rs. 803 billion in three years

پاور سیکٹر میں اصلاحات کے دعوے دھرے رہ گئے، تین سال میں قومی خزانے کو 803 ارب روپے کا نقصان

21 اگست , 2026
Leeds Test England bowled out for 409 in the first innings, taking a 238-run lead over Pakistan.

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ پہلی اننگز میں 409 رنز پر آؤٹ، پاکستان پر 238 رنز کی برتری

21 اگست , 2026
Joe Root has equaled a major Test cricket record held by Sachin Tendulkar.

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

21 اگست , 2026
Aisha Wahab, a candidate of Afghan-Muslim descent, wins a seat in Congress in California.

کیلیفورنیا میں مسلم افغان نژاد امیدوار عائشہ وہاب کی کانگریس میں کامیابی

21 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔