لیڈز ( پاک ترک نیوز) لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 409 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یوں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 238 رنز کی برتری حاصل کرلی۔انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 91، جارڈن کوکس 73، جو روٹ 66 جبکہ لارسن 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، خرم شہزاد نے 3 جبکہ محمد عباس اور محمد علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ برابر کردیا
پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، جس کے بعد انگلینڈ نے بڑی برتری حاصل کرلی۔انگلینڈ کی 238 رنز کی برتری کے باعث پاکستان کو میچ میں واپسی کے لیے دوسری اننگز میں مضبوط بیٹنگ کارکردگی دکھانا ہوگی۔












