بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن ،ن لیگ نے میدان مار لیا

3 مہینے پہلے
A A
Azad Kashmir Elections PML-N Emerges Victorious
Share on Facebookwhatsapp

مظفر آباد ( پاک ترک نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے واضح برتری حاصل کرلی۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 13 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سرفہرست رہی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 5 نشستیں اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔ دوسری جانب مظفرآباد ڈویژن کے ایک حلقے میں خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے تحت مظفرآباد ڈویژن کی آٹھ نشستوں اور مہاجرین کی بارہ نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ پولنگ کا عمل مجموعی طور پر پرامن ماحول میں شام چھ بجے تک جاری رہا، تاہم حلقہ ایل اے 27 میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انتخابی عمل ممکن نہ ہوسکا اور تمام ایک سو چھیانوے پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔

ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے مجموعی طور پر تیرہ نشستیں حاصل کر کے سبقت حاصل کرلی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پانچ نشستوں پر کامیاب رہی۔ نتائج نے مہاجرین کی نشستوں پر بھی مسلم لیگ (ن) کی مضبوط پوزیشن کو نمایاں کیا۔

نیلم ویلی کے حلقہ ایل اے 25 سے مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر کامیاب قرار پائے، جبکہ ایل اے 26 میں پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید نے میدان مار لیا۔ مظفرآباد کے حلقہ ایل اے 29 سے پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان فاتح رہے، ایل اے 30 اور ایل اے 32 میں مسلم لیگ (ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی اور راجہ فاروق حیدر کامیاب ہوئے۔ ایل اے 33 مظفرآباد سے پیپلز پارٹی کے دیوان علی خان قمر چغتائی نے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو سادہ اکثریت مل گئی ،رانا ثناء اللہ

مہاجرین جموں کی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) نے بھرپور کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایل اے 34 سے ایل اے 39 تک مسلسل چھ نشستیں جیت لیں۔ ان حلقوں میں ناصر حسین ڈار، چوہدری محمد اسماعیل، محمد احسن رضا، مریم جاوید، ذیشان علی اور راجہ محمد صدیق کامیاب قرار پائے۔

مہاجرین کشمیر ویلی کی نشستوں پر بھی مسلم لیگ (ن) نے برتری برقرار رکھی۔ ایل اے 41، 42، 43 اور 44 پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب رہے، جبکہ ایل اے 40 اور ایل اے 45 پر پاکستان پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے تیرہ نشستوں کے ساتھ واضح سبقت حاصل کرلی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی پانچ نشستوں تک محدود رہی۔ ایک حلقے میں پولنگ ملتوی ہونے کے باعث حتمی انتخابی تصویر مکمل ہونے کا انتظار ہے۔

موضوعات : #azadkashmirelecationpmlnppp
ShareSend

متعلقہ خبریں

The annual elections of the Supreme Court Bar Association will be held tomorrow.
تازہ ترین

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے

28 اکتوبر , 2026
Bilawal Bhutto will arrive in Islamabad today; a second round of talks between the government and the Peoples Party is expected.
تازہ ترین

بلاول بھٹو آج اسلام آباد پہنچیں گے، حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور متوقع

28 اکتوبر , 2026
Vote counting underway in Israeli elections, Netanyahu's government in danger
تازہ ترین

اسرائیلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ،نیتن یاہوکی حکومت خطرے میں

28 اکتوبر , 2026
Khawaja Saad Rafique expresses concern over political conflict, emphasizes supremacy of constitution and national unity
تازہ ترین

خواجہ سعد رفیق کا سیاسی کشمکش پر اظہارِ تشویش، آئین کی بالادستی اور قومی اتحاد پر زور

26 اکتوبر , 2026
Efforts to eradicate polio must continue, says President Zardari.
تازہ ترین

پولیو کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھنا ہوں گی ،صدر زرداری

24 اکتوبر , 2026
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif reiterates commitment to the complete eradication of polio.
تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

24 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Goods transporters announce an indefinite nationwide strike starting August 8.

گڈز ٹرانسپورٹرز کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت کی ملک گیر ہڑتال کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

28 اکتوبر , 2026
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

28 اکتوبر , 2026
ریڈیو پاکستان حملہ ،کیس ،سہیل آفریدی سمیت 5ملزموں کے وارنٹ گرفتاری

ریڈیو پاکستان حملہ ،کیس ،سہیل آفریدی سمیت 5ملزموں کے وارنٹ گرفتاری

28 اکتوبر , 2026
Ban on flying drones in open air across Punjab for 30 days

پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر 30 روز کے لیے پابندی عائد

28 اکتوبر , 2026
Islamabad’s model jail will become operational within three days; initially, 1,500 prisoners will be transferred.

اسلام آباد کی ماڈل جیل تین روز میں فعال ہو جائے گی، ابتدائی طور پر 1500 قیدی منتقل ہوں گے

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔