کھٹمنڈو ( پاک ترک نیوز) آسٹریلیا میں پناہ حاصل کرنے والی افغان خاتون ذکیہ ریور احمد نے تاریخ رقم کردی، دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا۔
ذکیہ احمد 8848 میٹر بلند چوٹی سر کرنے والی افغانستان کی پہلی خاتون ہیں، ذکیہ کا تعلق افغانستان کے صوبے غزنی سے ہے۔ذکیہ احمد کچھ عرصہ قبل افغانستان کے حالات کی وجہ سے آسٹریلیا منتقل ہوئی تھیں، انہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا اجازت نامہ آسٹریلوی دستاویزات کی بنیاد پر حاصل کیا تھا۔












