دبئی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرنے پر 10 افراد گرفتار کر لیے گئے ۔
یو اے ای کے پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا ہےمختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے سوشل میڈیا پر اصلی اور جعلی ویڈیوز پوسٹ کیں،ان ویڈیوز میں یو اے ای میں فضائی دفاعی نظام کی تعیناتی، مبینہ میزائل حملوں اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی دھماکوں اور آگ کے مناظر دکھائے گئے ۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر کم از کم ایک سال قید اور ایک لاکھ درہم تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔












