دبئی(پاک ترک نیوز) ورلڈ گرین اکانومی سمٹ (ڈبلیو جی ای ایس) کا 12 واں ااجلاس کل21 اکتوبرکو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سرپرستی میں شروع ہوگا۔اماراتیسرکاری میڈیاکے مطابق دبئی سپریم کونسل آف انرجی، دبئی الیکٹریسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (دیوا) اور ورلڈ گرین اکانومی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 2 روزہ سمٹ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوگی، جس کا موضوع ’’کامیابی سے وسعت تک: گرین اکانومی کا عملی مظاہرہ‘‘ ہے۔سمٹ میں دنیا بھر سے وزرا، کاروباری رہنما، سرکاری حکام، فیصلہ ساز، ماہرین اور جدت کاروں سمیت 135 مقررین شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے دیہات کو مثالی گاؤں بنانے کا منصوبہ، 120 دیہات میں پائلٹ منصوبہ شروع ہو گا
دو روزہ اجلاس میں مقررین اور شرکا اپنے تجربات اور مہارتوں کا تبادلہ کریں گے اور ایسے آزمودہ ماڈلز اور حل پیش کریں گے جنہیں بڑے پیمانے پر اپنا کر گرین اکانومی کے فروغ میں پیش رفت کی جا سکتی ہے۔اجلاس تیزی سے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے اور ماحول دوست حل کو بڑے پیمانے پر اپنانے کے لیے جدت اور موثر طریقوں کو فروغدینے پر غور کرے گا۔ڈبلیو جی ای ایس 2026 میں چار بنیادی موضوعات پر توجہ دی جائے گی، جن میں توانائی کی ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچہ، کاروباری حکمت عملی اور منتقلی، پانی اور غذائی تحفظ، اور مالیات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تین ایسے موضوعات بھی زیر بحث آئیں گے جو ان تمام شعبوں سے متعلق ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت، گورننس اور نظام کو فعال بنانے والے عوامل، نیز سپلائی چینز اور سرکلر اکانومی شامل ہیں۔سمٹ کے ایجنڈے میں اعلیٰ سطح کے متعدد اجلاس شامل ہیں، جن میں گرین اکانومی کی جانب منتقلی کو تشکیل دینے والی ٹیکنالوجیز، سرمایہ کاری اور پالیسیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔












