واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر امریکا کے انتخابی عمل میں مسلسل مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور امریکی انتخابی انٹیلی جنس معلومات فوری ڈی کلاسیفائی کرنے کا حکم دے دیا
قوم سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا امریکا میں انتخابات کو خطرات کا سامنا ہے۔۔ چین چاہتا تھا میں صدارتی الیکشن ہار جاؤں۔ دو ہزار بیس کے انتخابات میں چین نے تقریباً دو کروڑ امریکیوں کا ڈیٹا حاصل کیا۔
امریکی صدر نے کہا چین الیکشن ڈیٹا کو ہیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ڈی این آئی اور ایف بی آئی چین کے معاملے کی تحقیقات کریں ۔
امریکی صدر نے مزید کہا امریکا ایران میں بڑی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔بہت جلد ان کوششوں کے نتائج سامنے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے کویت ،اردن ،بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے
امریکی صدر نے کہا میں نے امریکی فوج کو دوبارہ مضبوط بنایا ،دنیا کی سب سے طاقتور فوج میں تبدیل کر دیا ، ہم وینزویلا میں بھی کامیاب ہوئے، جو اب ہمارے ساتھ مل کر لاکھوں اور لاکھوں بیرل تیل پیدا کر رہا ہے۔












