واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران جنگ ری پبلکنز کی انتخابی شکست کی ایک وجہ بنی، جنگ کے باعث مختصر مدت میں امریکا میں پٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں دوبارہ موقع ملا تو وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا فیصلہ پھر کریں گے، ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم تخریبی اقدامات قبول نہیں کیے جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر وہ ویٹو کا اختیار استعمال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ نے ری پبلکنز سے سینیٹ چھین لی، جے ڈی وینس
ٹرمپ کے مطابق ڈیموکریٹس کے ساتھ کئی معاملات پر اختلافات موجود ہیں، تاہم انہیں امید ہے کہ دونوں جماعتوں کے تعلقات بہتر رہیں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ڈیموکریٹس نے ان کا مواخذہ کرنے کی کوشش کی تو ان کی جماعت تباہ ہو جائے گی۔












