اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ کے اولڈ پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم نے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعظم نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی کوہاٹ اولڈ پولیس لائنز میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اولڈ پولیس لائنز میں دھماکے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے عزم اور حوصلے کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ اولڈ پولیس لائنز میں دھماکا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹس
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔












