اسلام آباد (پاک ترک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف دسمبر کے پہلے ہفتے روس کا سرکاری دورہ کریں گے،وزیراعظم کے دورے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق دورے کی تیاریوں کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں دورے کے انتظامات اور متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ ایک بڑا تجارتی وفد بھی روس جائے گا، جبکہ شہباز شریف ماسکو میں مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے بلدیاتی اداروں میں مبینہ بے ضابطگیاں، بجٹ آڈٹ کرانے کا فیصلہ
دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ پر توجہ دیے جانے کا امکان ہے۔












