اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) توشہ خانہ کا جولائی سے ستمبر تک کا ریکارڈ پبلک کر دیا گیا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو ملنے والے غیر ملکی تحائف کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ریکارڈ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء عطا اللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، حنیف عباسی اور احد چیمہ بھی تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے گئے۔
دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو غیر ملکی دوروں کے دوران مختلف تحائف موصول ہوئے، جن میں بیش قیمت قالین، روضہ رسول ﷺ کا ماڈل، ٹائی، کف لنکس اور ہاتھ سے تیار کردہ ریشمی قالین شامل ہیں۔وزیراعظم کو ایک ہزار گرام خالص سونا، ٹیبل کلاک اور دیگر اشیاء بھی تحفے میں دی گئیں۔ریکارڈ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو میوزیکل انسٹرومنٹ، تیر کمان کا سیٹ، قالین، آرائشی اشیاء اور دیگر تحائف موصول ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کو ریلیف نہ ملا تو نومبر کے وسط میں اسلام آباد مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمان
اسی طرح نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو پینٹنگز، پرفیوم، کف لنکس، کپ اور دیگر اشیاء تحفے میں دی گئیں۔












