واشنگٹن (پاک ترک نیوز )ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا نے سفارتی کوششوں پر غور شروع کر دیا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ایرانی قیادت سے براہِ راست مذاکرات کے امکانات زیر غور ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معاونین اور ہم منصبوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے جے ڈی وینس کو ایران کے ساتھ مذاکرات کا اختیار بھی دے دیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جے ڈی وینس کو ایرانی عہدیداروں سے براہِ راست ملاقات کے لیے بھیجنے سے متعلق بات چیت ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔
ممکنہ مذاکرات کا مقصد ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی راستہ تلاش کرنا ہے۔












