استنبول (پاک ترک نیوز )پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ترکیہ کا سرکاری دورہ کیا اور ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل ضیا جمال قادی اوغلو سے اہم ملاقات کی
ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون، مشترکہ مشقوں اور تربیتی پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ترک فضائیہ نے پاکستانی معاونت سے ترک پائلٹس کی تربیت کو سراہا،ائیر چیف نے ترک وزیر دفاع یاسر گولر سے ملاقات کی ،دونوں کے درمیان دفاع، ایرو اسپیس اور تربیتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا
ائیر چیف بائیکار ٹیکنالوجیز کے سی ٹی او سلجوق بیرقدار سے بھی ملے اور ڈرون ٹیکنالوجی، بغیر پائلٹ فضائی نظام اور جدید دفاعی ٹیکنالوجیز پر گفتگو کی ،فریقین نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا












