بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

وینزویلا پر حملہ تیسری عالمی جنگ کا آغاز؟

8 مہینے پہلے
A A
وینزویلا پر حملہ تیسری عالمی جنگ کا آغاز؟
Share on Facebookwhatsapp

کراکس: (پاک ترک نیوز) کئی ماہ سے امریکہ وینیزویلا کی حکومت پر منشیات کی سمگلنگ کا الزام لگا رہا تھا۔ تاہم، اب بغیر کسی عالمی تحقیقات کے، امریکہ نے نہ صرف وینیزویلا پر حملہ کیا بلکہ اس کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو اغوا کر لیا ہے۔
یہ وینیزویلا اور امریکہ کے درمیان پہلی کشیدگی نہیں ہے۔ 1998 میں جب عوام نے سوشلسٹ لیڈر ہوگو شاویز کو منتخب کیا، تب سے ہی امریکہ کی کوشش رہی ہے کہ ملک میں عدم استحکام رہے۔ 2002 میں فوج کے ذریعے شاویز کو ہٹایا گیا، لیکن 48 گھنٹوں میں عوام کے ایک ہجوم نے اسے واپس اقتدار پر بٹھا دیا۔


2002 سے اب تک کئی بار رجیم چینج کی کوشش کی گئی اور 2012 سے ملک پر مسلسل پابندیاں لگائی گئی، جس کی وجہ سے معیشت تباہی کے دہانے پر آ گئی۔
چند ماہ قبل اپوزیشن لیڈر کو نوبل انعام بھی دیا گیا،یہ وہ لیڈر ہے جو کہتی ہیں کہ اسرائیل اور وینیزویلا کی منزل ایک ہے جبکہ مادورو فلسطین کے بہت بڑے حمایتی ہیں۔
اقوام متحدہ کے کسی ممبر ملک کے صدر اور ان کی بیوی کو اس طرح اغوا کرنا 19ویں صدی کی یاد تازہ کرتا ہے، جب لاطینی امریکہ میں Monroe Doctrine کا راج تھا۔
یہ ڈاکٹرائن صدر جیمز مینرو سے منسوب ہے، جنہوں نے 1823 میں کہا تھا کہ لاطینی امریکہ کے ممالک، جن میں وینیزویلا بھی شامل ہے، امریکی تسلط کے تابع رہیں گے۔
اس پالیسی کی وجہ سے اس خطے کے عوام اور وسائل کا امریکی کمپنیوں کی طرف سے وسیع استحصال ہوا اور وہاں اپنی مرضی کی حکومتیں قائم کی گئیں۔
بیسویں صدی کے انقلابات، جن میں کیوبا کا انقلاب سر فہرست ہے اس مینرو ڈاکٹرائن کے خلاف بغاوت تھی جس کو کچلنے کے لئے امریکہ نے پورے خطے میں فوجی جرنیلوں کا سہارا لیا۔
اس کی بدترین مثال چلی میں 1973 میں سی آئی اے نے فوجی بغاوت کے ذریعے حکومت کا تختہ الٹنے کی تھی جس میں ایک روز 4000 لوگوں کا قتل عام کیا گیا۔


حالیہ واقعہ اس بھیانک واقعے سے بھی کئی قدم آگے ہے، کیونکہ ایک ملک نے طاقت کے بل بوتے پر یہ فیصلہ کیا کہ دوسرے ملک کے حکمران کے ساتھ کیا سلوک ہونا چاہئے۔ اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی اور عرب دنیا اور ایران پر فوجی حملے، اور عالمی برادری کی خاموشی، آج کی جارحیت کی راہ ہموار کر رہی ہے۔
اگر اسرائیل اپنے مفادات کے لیے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا سکتا ہے، تو پھر دوسرے ممالک یہ کیوں نہ کر سکتے؟
حقیقت یہ ہے کہ تیسری جنگ عظیم کی بنیاد رکھی جا چکی ہے۔ اس میں تمام ممالک پر بیک وقت حملہ نہیں ہوگا، بلکہ سامراج مغرب مخالف ممالک کو ایک ایک کر کے تباہ کر رہا ہے۔
اس وقت دنیا کو یہ چوائس دی جا رہی ہے کہ یا ہماری جنگی پالیسی میں حصہ بنو یا کھنڈر بننے کے لیے تیار رہو۔ یہ معاملہ خاص طور پر خوفناک ہے کیونکہ وینیزویلا کے تیل پر قبضے کے بعد اگلا نشانہ ایران ہو سکتا ہے، جس پر امریکی اور اسرائیلی حملے کا خطرہ بہت قریب ہے۔

موضوعات : Nicolás MadurotrumpVenezuelaworld war 3
ShareSend

متعلقہ خبریں

Donald Trump shared an AI-generated video of an attack on Iran.
تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی اے آئی ویڈیو شیئر کر دی

31 اگست , 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کی مالی رسائی روکنے کے لیے بڑا اقدام
اہم ترین 2

ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کی مالی رسائی روکنے کے لیے بڑا اقدام

29 اگست , 2026
میرا خیال ہے مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں، ہلاک نہیں ہوئے،ٹرمپ
تازہ ترین

میرا خیال ہے مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں، ہلاک نہیں ہوئے،ٹرمپ

26 اگست , 2026
Trump issues stern warning over the laying of new mines in the Strait of Hormuz.
تازہ ترین

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں نئی بارودی سرنگیں بچھانے پر سخت انتباہ

26 اگست , 2026
War of words between Trump and Iranian speaker intensifies, sarcastic attacks on each other
تازہ ترین

ٹرمپ اور ایرانی اسپیکر کے درمیان لفظی جنگ تیز، ایک دوسرے پر طنزیہ وار

25 اگست , 2026
ٹرمپ کا دورہ ایران سے پہلے فیلڈ مارشل کو فون
اہم ترین

ٹرمپ کا دورہ ایران سے پہلے فیلڈ مارشل کو فون

24 اگست , 2026
اگلی خبر
امریکہ نے آج تک کن کن ممالک میں رجیم چینج کروایا؟

امریکہ نے آج تک کن کن ممالک میں رجیم چینج کروایا؟

یہ بھی پڑھیں

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

9 ستمبر , 2026
جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

9 ستمبر , 2026
سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

9 ستمبر , 2026
حکومت کا ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

9 ستمبر , 2026
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا 25 ستمبر کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا 25 ستمبر کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔