اتوار , 7 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وینزویلا کی نئی قیادت کو بھی کھلی دھمکیاں

5 مہینے پہلے
A A
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وینزویلا کی نئی قیادت کو بھی کھلی دھمکیاں
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن : (پاک ترک نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی نئی قیادت کوبھی سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے امریکا کے ساتھ تعاون نہ کیا تو اسے “بہت بڑی قیمت” ادا کرنا پڑے گی۔
صدر ٹرمپ نے امریکی جریدے دی اٹلانٹک کو ٹیلی فونک انٹرویو میں کہا کہ اگر عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے “درست فیصلہ” نہ کیا تو وہ “مادورو سے بھی بڑی قیمت” ادا کریں گی۔
خیال رہے کہ امریکی حملے کے بعد اپنے پہلے بیان میں ڈیلسی روڈریگز نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ نکولس مادورو ہی وینزویلا کے واحد جائز صدر ہیں اور ملک اپنے قدرتی وسائل کے دفاع کے لیے تیار ہے۔
ادھر وینزویلا کی فوج نے اعلان کیاہے کہ وہ مادورو کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو عبوری صدر تسلیم کرتی ہے اور عوام سے معمول کی زندگی بحال کرنے کی اپیل کی۔
اگرچہ ابتدائی امریکی کارروائی کو کامیاب قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم صدر ٹرمپ کی حکمتِ عملی پر سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں۔ امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سرکردہ رہنما چک شومر نے کہا کہ امریکی عوام حیرت اور خوف میں مبتلا ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ہفتے کے روز دعویٰ کیا تھاکہ امریکا وینزویلا کو “چلائے گا”، جبکہ دی اٹلانٹک کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ “وہاں تعمیرِ نو اور نظام کی تبدیلی، جو بھی نام دیں، موجودہ صورتحال سے بہتر ہے۔”
تاہم امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے وضاحت کی کہ واشنگٹن وینزویلا میں مکمل حکومت کی تبدیلی یا فوری انتخابات نہیں چاہتا۔ ان کے مطابق امریکا حکومت کے بجائے اقدامات کی بنیاد پر فیصلہ کرے گا۔ امریکا منشیات فروشوں کے خلاف لڑ رہا ہے، وینزویلا کے خلاف جنگ نہیں۔
تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وینزویلا کے تیل کی برآمدات روکنے کے لیے کیریبین میں امریکی بحری موجودگی برقرار رہے گی تاکہ “غیر معمولی دباؤ” قائم رکھا جا سکے۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا وینزویلا میں فیصلے خود کرے گا، خاص طور پر دنیا کے سب سے بڑے ثابت شدہ تیل ذخائر تک رسائی کے لیے۔ انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا کہ زمینی فوجی تعیناتی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔

موضوعات : Delcy RodriguezNicolás Madurotrump
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran did not agree to ceasefire agreement, Donald Trump
اہم ترین

ایران نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق نہیں کیا،ڈونلڈ ٹرمپ

6 جون , 2026
ایران جنگ کے خاتمے کی کوشش کے دوران اختیارات محدود کرنے کی قرارداد لائی گئی،ٹرمپ
اہم ترین

ایران جنگ کے خاتمے کی کوشش کے دوران اختیارات محدود کرنے کی قرارداد لائی گئی،ٹرمپ

4 جون , 2026
Donald Trump suffers major setback, war powers limited
تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا دھچکا،جنگ کے اختیارات محدود

4 جون , 2026
ایران نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر اتفاق کیا ،ٹرمپ کا دعویٰ
اہم ترین

ایران نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر اتفاق کیا ،ٹرمپ کا دعویٰ

3 جون , 2026
ٹرمپ سمیت امریکی رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام مسترد
اہم ترین 3

ٹرمپ سمیت امریکی رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام مسترد

3 جون , 2026
نیتن یاہو سے غصے بھرے لہجے میں بات کی ، ٹرمپ
اہم ترین 2

نیتن یاہو سے غصے بھرے لہجے میں بات کی ، ٹرمپ

3 جون , 2026
اگلی خبر
غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، 15 سالہ بچے سمیت3 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، 15 سالہ بچے سمیت3 فلسطینی شہید

یہ بھی پڑھیں

ایران مزید تحمل نہیں کرے گا، امریکی دباؤ کا بھرپور جواب دیا جائے گا،ابراہیم رضائی

ایران مزید تحمل نہیں کرے گا، امریکی دباؤ کا بھرپور جواب دیا جائے گا،ابراہیم رضائی

6 جون , 2026
کوہ سلیمان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2دہشت گرد ہلاک

کوہ سلیمان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2دہشت گرد ہلاک

6 جون , 2026
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، سیاسی ،انتظامی صورتحال کا جائزہ

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، سیاسی ،انتظامی صورتحال کا جائزہ

6 جون , 2026
Pakistan and China's alliance exposes India's weaknesses

پاکستان اور چین کا اتحاد، بھارت کی کمزوریاں عیاں

6 جون , 2026
Pakistan receives LNG cargo from Qatar

پاکستان نے قطر سے ایل این جی کارگو حاصل کر لیے

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔