جمعرات , 10 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، 15 سالہ بچے سمیت3 فلسطینی شہید

8 مہینے پہلے
A A
غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، 15 سالہ بچے سمیت3 فلسطینی شہید
Share on Facebookwhatsapp

غزہ : (پاک ترک نیوز) امریکا کی ثالثی میں اکتوبر میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ کے ان علاقوں پر ایک بار پھر مہلک حملے شروع کر دیے ہیں ،جو اس کے براہِ راست فوجی کنٹرول میں نہیں ہیں۔
جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم3 فلسطینی شہید ہو گئے۔ طبی ذرائع کے مطابق شہداء میں ایک 15 سالہ لڑکا، ایک ماہی گیر اور ایک تیسرا شخص شامل ہے جسے خان یونس کے مشرقی علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
محصور غزہ پٹی کے وسطی حصے میں بریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں اسرائیلی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ شمال میں واقع غزہ سٹی میں اسرائیلی افواج نے تباہ حال طفاح محلے میں گھروں اور شہری انفراسٹرکچر کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، جو پہلے ہی شدید تباہی کا شکار ہے۔
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں مزید انفراسٹرکچر تباہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ہدف زیرِ زمین اور زمین کے اوپر موجود “دہشت گرد انفراسٹرکچر” ہے، جن میں بیت لاہیا کے علاقے میں مبینہ سرنگیں بھی شامل ہیں۔
اسی دوران اسرائیلی ڈرونز نے مشرقی غزہ سٹی میں متعدد گھروں پر دھماکا خیز مواد گرایا۔ غزہ سٹی کے شجاعیہ اور زیتون محلے بھی توپ خانے کی شدید گولہ باری کی زد میں رہے۔
یہ دونوں علاقے گزشتہ دو برس سے جاری اسرائیلی جنگ کے دوران بار بار نشانہ بن چکے ہیں۔غزہ کی وزارتِ صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 71 ہزار 386 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 71 ہزار 264 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے بعد گزشتہ تین ماہ سے بھی کم عرصے میں کم از کم 420 فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج غزہ کی سرحد پر جمع ہونے والی بین الاقوامی انسانی امداد کی بڑی مقدار کو اب بھی روک رہی ہے، جبکہ اس کا دعویٰ ہے کہ غزہ میں امداد کی کوئی کمی نہیںہے۔
اس کے برعکس اقوامِ متحدہ اور زمینی سطح پر کام کرنے والی تنظیمیں شدید انسانی بحران کی گواہی دے رہی ہیں۔
مزید برآں، اسرائیل نے کئی معروف بین الاقوامی امدادی تنظیموں کو غزہ میں کام کرنے سے روکنے کے اقدامات بھی کیے ہیں، جن میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز اور نارویجن ریفیوجی کونسل شامل ہیں۔

موضوعات : gazaisraelKhan Younis
ShareSend

متعلقہ خبریں

Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.
اہم ترین 2

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی
اہم ترین 2

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

5 ستمبر , 2026
Preservation of local seeds in Gaza, a ray of hope for farmers during war
تازہ ترین

غزہ میں مقامی بیجوں کا تحفظ، جنگ کے دوران کسانوں کے لیے امید کی کرن

5 ستمبر , 2026
ترکیہ اور اسرائیل میں علاقائی اثر و رسوخ کی دوڑ، کشیدگی میں اضافہ
تازہ ترین

ترکیہ اور اسرائیل میں علاقائی اثر و رسوخ کی دوڑ، کشیدگی میں اضافہ

30 اگست , 2026
Uganda to send 1,200 troops for the international stabilization force in Gaza.
تازہ ترین

غزہ میں عالمی استحکامی فورس، یوگنڈا ایک ہزار 200 فوجی بھیجے گا

29 اگست , 2026
Israel considering excluding Britain from Gaza ceasefire monitoring center.
تازہ ترین

اسرائیل کا برطانیہ کو غزہ جنگ بندی نگرانی مرکز سے نکالنے پر غور

28 اگست , 2026
اگلی خبر
مادورو کی گرفتاری کے بعد ایران اگلا ہدف؟ نئی جنگ کا خطرہ

مادورو کی گرفتاری کے بعد ایران اگلا ہدف؟ نئی جنگ کا خطرہ

یہ بھی پڑھیں

صدر آصف علی زرداری لندن سے وطن واپس روانہ

صدر آصف علی زرداری لندن سے وطن واپس روانہ

9 ستمبر , 2026
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا

9 ستمبر , 2026
تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

9 ستمبر , 2026
جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

9 ستمبر , 2026
سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔