اسلام آباد ( پاک ترک نیوز)پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس کے لیے اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا۔
فائیو جی اسپیکٹرم کی آکشن کا پہلا سٹیج مکمل ہونے پر نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر شزا فاطمہ کا کہناہے سب کو مبارک ہو کہ آکشن کا عمل کامیابی سے ہوا، پاکستان 5 جی میں شامل ہو جائے گا۔ پاکستان میں تاریخی دن ہے کہ 600 میگا ہرٹز کا اسپیکٹرم آکشن ہوا، پاکستان میں اس سے قبل 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم موجود ہے۔
اسی کی وجہ سے انٹرنیٹ کی اسپیڈ سلو ہے، پاکستان خطے میں سب سے کم اسپیکٹرم پر کام کر رہا تھا، وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہمیں ہر مرحلہ عبور کرنے میں مکمل مدد دیتے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب میں کہا فائیو جی کی نیلامی کے حوالے سے کوششیں آج کامیاب ہوئیں۔ آئی ٹی کے شعبے کا آج اہم دن ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ فائیو جی انٹرنیٹ ملک میں آن لائن بزنس، ای کامرس اور تعلیمی شعبے میں انقلاب لا سکتا ہے۔تیز رفتار انٹرنیٹ نہ صرف صارفین کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ صنعتی شعبے اور جدید ٹیکنالوجی میں بھی انقلاب لائے گا۔












