اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر دائر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 20 جولائی کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ، بانی اور بشریٰ بی بی کی مبینہ قید تنہائی کیس کی سماعت، جیل ریکارڈ طلب
مشال یوسفزئی اور عظمیٰ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے جواب طلب کیا تھا۔












