جمعرات , 29 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ٹیرف پالیسی کے ذریعے پاکستان اور بھارت کی نیوکلیئر جنگ سمیت کئی جنگیں رکوائیں، امریکی صدر

8 مہینے پہلے
A A
US President says tariff policy could stop many wars, including nuclear war between Pakistan and India
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن(پاک ترک نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف پالیسی کے ذریعے پاک بھارت نیوکلیئر جنگ سمیت کئی جنگیں رکوائیں اور ٹیرف کے نفاذ کے باوجود مختلف ممالک امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔
اپنے دوسرے صدارتی دور کے پہلے سٹیٹ آف دی یونین خطاب کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر، وزیرِ خارجہ اور خاتون اوّل سمیت تمام سرکاری شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سٹیٹ آف دی یونین خطاب کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ پانچ ماہ قبل ہی امریکا نے اپنی آزادی کی 250 ویں سالگرہ منائی اور آج ملک ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے، جب میں نے اقتدار سنبھالا تو انہیں بیمار معیشت اور کئی سنگین مسائل ورثے میں ملے، لیکن ایک سال کے اندر ان کی حکومت نے بے مثال اصلاحات کیں اور حالات بدل دیئے۔
ٹرمپ کے مطابق بائیڈن دور میں مہنگائی بدترین سطح پر تھی، تاہم اب مہنگائی کم ہو کر 1.7 فیصد تک آ چکی ہے اور ملک برے وقت سے نکل آیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اس وقت امریکی سٹاک مارکیٹ ریکارڈ پر ریکارڈ بنا رہی ہے اور گیس کی قیمتیں بیشتر ریاستوں میں 2.30 ڈالر فی گیلن سے کم ہو چکی ہیں جبکہ بعض مقامات پر یہ 1.99 ڈالر فی گیلن تک ہیں، امریکی تیل کی پیداوار میں روزانہ چھ لاکھ بیرل سے زائد اضافہ ہوا ہے اور قدرتی گیس کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب پہنچ چکے تھے، پاکستان اور بھارت کے درمیان نیوکلیئر جنگ رکوائی، پاکستان کے وزیراعظم نے کہا صدر ٹرمپ نے ساڑھے 3 کروڑ افراد کو بچایا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کے ایک سال کے دوران 18 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری ممکن ہوئی جبکہ بائیڈن کے دور میں صرف ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، گزشتہ سال کانگریس سے ٹیکس کٹوتی کی اپیل کی گئی جسے ری پبلکن ارکان نے ممکن بنایا جبکہ ڈیموکریٹس نے اس کی مخالفت کی۔
امریکی صدر کا سرحدی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج امریکا کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں اور گزشتہ 9 ماہ کے دوران کوئی غیر قانونی تارکین وطن ملک میں داخل نہیں ہو سکا، غیر قانونی مہاجرین کو ملک سے نکالا جا رہا ہے اور حکومت نہیں چاہتی کہ غیر قانونی امیگرینٹس امریکا میں قیام کریں، جو لوگ قانونی طور پر امریکا آتے ہیں، ہم ان سے محبت کرتے ہیں اور قانونی امیگریشن کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق انہوں نے ٹپ اور اوورٹائم پر ٹیکس ختم کیا اور وہ ممالک جو امریکا سے فائدہ اٹھا رہے تھے، اب ادائیگیاں کر رہے ہیں۔
خطاب کے دوران امریکی صدر نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو ”افسوسناک“ قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے عالمی ٹیرف نافذ کرتے ہوئے صدارتی اختیارات سے تجاوز کیا، ان ٹیرف سے امریکا کو سیکڑوں ارب ڈالر حاصل ہوئے اور قومی سلامتی کے حوالے سے بھی فائدہ ہوا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اب وہ تجارتی قانون کی دفعہ 122 کے تحت 15 فیصد نئے عالمی ٹیرف نافذ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہر محاذ پر جیت رہا ہے، دشمن خوفزدہ ہیں اور ملک اب پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے، ان کی حکومت نے ڈی ای آئی پالیسی ختم کر دی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ میں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، ایران کا نیوکلیئر پروگرام تباہ کر دیا، ایران ایسے میزائل بنا رہا تھا جو جلد امریکا پہنچ جاتے، ترجیج ہے ایران کا مسئلہ سفارتکاری سے حل ہو جائے، سننا چاہتے ہیں ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھے گا، ایران میں 32 ہزار مظاہرین کو حکومت نے قتل کیا۔
خطاب کے دوران انہوں نے آئس ہاکی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ واشنگٹن ڈی سی کی طرح لاس اینجلس کو بھی محفوظ شہر بنایا جائے گا، انہوں نے فوج اور پولیس کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا واپس آ چکا ہے اور یہ تبدیلی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی، انہوں نے اسے ”صدیوں کی سب سے بڑی واپسی“ قرار دیا اور کہا کہ یہ واقعی امریکا کا سنہری دور ہے، ملک پہلے سے زیادہ مضبوط، امیر اور کامیاب ہے۔
ٹرمپ کے خطاب کے دوران ایوان نمائندگان میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوئی جب ڈیموکریٹ رکن کانگریس ال گرین کو ایوان سے باہر نکال دیا گیا، 78 سالہ ال گرین نے ٹرمپ کی آمد کے موقع پر ایک پلے کارڈ لہرایا جس پر بڑے حروف میں لکھا تھا کہ ”BLACK PEOPLE AREN’T APES!“ یعنی سیاہ فام لوگ بندر نہیں ہیں۔
جب صدر ٹرمپ ایوان میں داخل ہو رہے تھے تو ال گرین نے ان کی طرف اپنا سائن اٹھایا، تاہم ری پبلکن ہاؤس میجورٹی لیڈر اسٹیو اسکالیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی، بعد ازاں سکیورٹی اہلکار ال گرین کو ایوان سے باہر لے گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے موقع پر کابینہ اور اراکین کانگریس عمارت میں موجود تھے، ڈونلڈ ٹرمپ کے اہل خانہ بھی کانگریس کی عمارت میں موجود رہے۔

موضوعات : #americadonaldtrumptrump
ShareSend

متعلقہ خبریں

Trump has termed negotiations with Iran a waste of time.
تازہ ترین

ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا

28 اکتوبر , 2026
Iran has developed missiles capable of reaching Europe and American cities, claims Donald Trump.
تازہ ترین

ایران نے یورپ اور امریکی شہروں تک پہنچنے والے میزائل تیار کر لیے،ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

27 اکتوبر , 2026
ایران پر نئے حملوں کے لیے اسرائیل کا دباؤ، امریکا فی الحال رضامند نہیں
اہم ترین 3

ایران پر نئے حملوں کے لیے اسرائیل کا دباؤ، امریکا فی الحال رضامند نہیں

26 اکتوبر , 2026
ایران پر حملہ کل بھی ہوسکتا ہے، بڑا معاہدہ بھی ممکن ہے، ٹرمپ
اہم ترین

ایران پر حملہ کل بھی ہوسکتا ہے، بڑا معاہدہ بھی ممکن ہے، ٹرمپ

25 اکتوبر , 2026
Trump threatens Iran with another military operation
اہم ترین

ٹرمپ کی ایران کو ایک اور فوجی آپریشن کی دھمکی

24 اکتوبر , 2026
Netanyahu announces plans to attack Iran again without consulting Trump
تازہ ترین

نیتن یاہو کا ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اعلان

23 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Bangladesh's agreement with the US overtakes India in garment exports

بنگلہ دیش کا امریکہ سے معاہدہ ،کپڑے کی برآمدات میں بھارت سے بازی لے گیا

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی کا شاہی قلعہ میں سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

محسن نقوی کا شاہی قلعہ میں سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

28 اکتوبر , 2026
حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی پر مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی پر مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

28 اکتوبر , 2026
میر رضا کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

میر رضا کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

28 اکتوبر , 2026
ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

28 اکتوبر , 2026
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔