پیر , 7 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بنگلہ دیش کا امریکہ سے معاہدہ ،کپڑے کی برآمدات میں بھارت سے بازی لے گیا

6 مہینے پہلے
A A
Bangladesh's agreement with the US overtakes India in garment exports
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر محمد یونس نے جاتے جاتے امریکہ کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کے ذریعے نہ صرف بنگلہ دیش کی کپڑے کی صنعت کے بھارتی روئی اور دھاگے پر انحصار کو ختم کر دیا ہے ۔ ساتھ ہی کپڑے اور کپڑے کی مصنوعات کی امریکہ کو برآمد میں بنگلہ دیش کو بھارت پر واضح برتری دلادی ہے۔
امریکہ اور بنگلہ دیش نے لگ بھگ نو ماہ کے مزاکرات کے بعد نئے تجارتی معاہدے پر دستخط کئےہیں جس کے تحت امریکہ نے بنگلہ دیش پر محصولات 19 فیصد تک کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ محصولات پہلے 37 فیصد تھے اور گذشتہ سال اگست میں کم کر کے 20 فیصد کیے گئے تھے۔ساتھ اس پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ امریکی روئی ،دھاگے اور مصنوعی ریشے سے تیار کردہ بنگلہ دیشی کپڑے اور ملبوسات پر امریکی منڈیوں میں داخلے پر کوئی محصول لاگو نہیں ہو گا۔


جہاں اس معاہدے کو دونوںفریق اپنی جیت قرار دے رہے وہیں یہ بھارت کے لئے شدید پریشانی کا باعث ہے۔ کیونکہ اس نے بنگلہ دیش کو بھارت کے مقابل کھڑا کر دیا ہے۔ بھارت کے اندر اپوزیشن جماعتوں اور کپڑے کی صنعت کے نمائندگان نے واویلا مچا رکھا ہے اور اس معاہدے کو مودی سرکار کی ایک اور ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔ہندوستان کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات نے گذشتہ مالی سال میں اپریل 2025 سے جنوری 2026 تک معمولی نتائج دکھائے ۔اور اسکی مجموعی مالیت 29.80 ارب امریکی ڈالر سے گر کر 13.12 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس برآمدی شعبے کلیدی حصوں میں ریڈی میڈ گارمنٹس45فیصد، کاٹن ٹیکسٹائل30فیصد، اور ہاتھ کے بنائے ہوئے ٹیکسٹائل 12فیصد شامل ہیں۔ جبکہ انکےسرفہرست درآمد کنندگان میں امریکہ اور یورپی یونین شامل ہیں۔
بھارت پریشان ہے کہ بنگلہ دیش کی کپڑے کی صنعت اب بھارتی خام مال چھوڑ کر امریکی روئی اور دھاگے کا استعمال کرے گی ۔کیونکہ ایسا کرنے پر اسکی کپڑے اور کپڑے کی مصنوعات کی امریکہ برآمد پر صفر محصولات لاگو ہونگے۔ جبکہ بھارتی کسان اور دھاگے کی صنعت کونقصان سے دوچار ہونا پڑے گا۔
رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش بھارتی دھاگے کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ جس نے گذشتہ برس بھارت سے ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کا 57کروڑ کلو گرام دھاگا خریدنے کے علاوہ 12لاکھ سے زیادہ روئی کی گانٹھیں بھی خریدی تھیں۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال تک بنگلہ دیش کی کپڑے کی مصنوعات کی کل برآمدات کا 20 فیصد اوربھارت کا 26 فیصد امریکہ جاتا ہے۔


بھارتی ماہرین معیشت اور کپڑے کی صنعت کے نمائندگان کا اتفاق ہے کہ امریکہ۔ بنگلہ دیش معاہدے کے کپاس پیدا کرنے والے بھارتی کسانوںکے علاوہ دھاگے اور کپڑے کی صنعت پر نمایاں مضر اثرات مرتب ہوں گے۔ کیونکہ اب بنگلہ دیش اپنی کپڑے کی مصنوعات بغیر کوئی ٹیکس ادا کئے امریکہ برآمد کرے گا۔اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا قیمت کا فرق امریکہ کو بھارتی کپڑے کی برآمدات کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو گا۔
بھارتی ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نےبھارت کی کپڑے کی صنعت اور کپاس کے کسان، دونوں کو ہی تباہ کر دیا ہے۔ بظاہر تو امریکہ اور بنگلہ دیش میں ’جوابی محصولات کے معاہدے‘ کی ساخت ویسی ہی ہے جیسی بھارت اور امریکہ کے درمیان معاہدے کی ہے۔ لیکن باریکیاں پورا کھیل ہی بدل دیتی ہیں۔ امریکہ نے بنگلہ دیش کے لیے ’صفر محصول‘ کی شق شامل کی ہے لیکن یہ شرط بھی رکھی ہے کہ بنگلہ دیش کو امریکی کپاس اور خام مال استعمال کرنا ہو گا۔اب بنگلہ دیش صرف امریکی خام مال لے کر کوئی بھی محصول ادا کیے بغیر امریکی منڈی میں داخل ہو سکتا ہے۔ جبکہ بھارتی کپڑا اور کپڑے کی مصنوعات اب اسکا مقابلہ نہیں کر پائیں گے ۔ کیونکہ بھارت 18 فیصد محصول پر اٹکا رہے گا۔

موضوعات : #america#bangladesh#coton#india
ShareSend

متعلقہ خبریں

US's one-megawatt nuclear battery enters testing phase
تازہ ترین

امریکا کی ایک میگاواٹ نیوکلیئر بیٹری تجربات کے مرحلے میں داخل

29 اگست , 2026
بھارت بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم طارق رحمان کو دہلی کیوں بلانا چاہتا ہے؟
تازہ ترین

بھارت بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم طارق رحمان کو دہلی کیوں بلانا چاہتا ہے؟

28 اگست , 2026
Deadlock in US-Canada talks; fear of tariff hikes on Canadian vehicles.
تازہ ترین

امریکا ،کینیڈا مذاکرات میں ڈیڈ لاک، کینیڈین گاڑیوں پر محصولات میں اضافے کا خدشہ

27 اگست , 2026
Who holds the largest share of U.S. debt
تازہ ترین

امریکا کا سب سے زیادہ قرض کس کے پاس؟

27 اگست , 2026
From war to prison and the presidency The political journey of Bangladesh's new president.
تازہ ترین

جنگ سے جیل اور صدارت، بنگلہ دیش کے نئے صدر کا سیاسی سفر

22 اگست , 2026
India will import one million tonnes of raw sugar duty-free.
تازہ ترین

بھارت ایک ملین ٹن خام چینی ڈیوٹی فری درآمد کرے گا

21 اگست , 2026
اگلی خبر
When will Eid-ul-Fitr be Possible date revealed

عیدالفطر کب ہو گی ؟ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

یہ بھی پڑھیں

Details released regarding the extraordinary performance of Russia's Su-57 fighter jet.

روس کے ایس یو 57جنگی طیارے کی غیر معمولی کارکردگی کی تفصیلات جاری

6 ستمبر , 2026
Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
Pakistani scientist Dr. Hina Siddiqui elected Fellow of the Royal Society of Chemistry.

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر حنا صدیقی رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کی فیلو منتخب

6 ستمبر , 2026
Poor internet connectivity in Gilgit-Baltistan hampers tourism and disaster response efforts.

گلگت بلتستان میں ناقص انٹرنیٹ رابطہ، سیاحت اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں مشکلات

6 ستمبر , 2026
Serhat Kılıç, the renowned actor from Kuruluş Osman, was found dead at home.

کورولوش عثمان کے معروف اداکار سرحات کیلیچ گھر میں مردہ پائے گئے

6 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔