جمعرات , 23 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

’کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے‘، بھارتی دعویٰ مسترد، چین کا بڑا اعلان

3 مہینے پہلے
A A
’کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے‘، بھارتی دعویٰ مسترد، چین کا بڑا اعلان
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ : (پاک ترک نیوز)چین نے بھارتی وزارت خارجہ کے کشمیر کی وادی شکسگام سے متعلق دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکسگام چین کا علاقہ ہے۔ پ
ریس کانفرس کے دوران جب انڈین صحافی نے شکسگام وادی میں چینی منصوبوں پر بھارتی تنقید سے متعلق سوال کیا تو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ نے کہا کہ چین کو اپنی سرزمین پر تعمیراتی سرگرمیاں انجام دینے کا مکمل حق حاصل ہے۔ جس علاقے کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ چین کا حصہ ہے ۔ چین اور پاکستان نے 1960ء کی دہائی میں سرحدی معاہدے پر دستخط کیے تھے اور دونوں ممالک نے اپنی سرحدوں کی حد بندی کی تھی جو خودمختار ریاستوں کا حق ہے۔ سی پیک اقتصادی تعاون کا منصوبہ ہے جس کا مقصد مقامی سماجی و اقتصادی ترقی اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ چین – پاکستان سرحدی معاہدہ اور سی پیک، کشمیر کے مسئلے پر چین کے موقف کو متاثر نہیں کرتے اور اس حوالے سے چین کا موقف بدستور برقرار ہے۔
یاد رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان طویل عرصے سے سرحدی تنازعات چلے آ رہے ہیں۔ تاہم 2024 ء میں دونوں ممالک نے ہمالیائی سرحد پر فوجی کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک اہم معاہدہ کیا تھا، جہاں 2020 ء میں جھڑپ کے دوران بھارت کے 20 اور چین کے چار فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ 2024 ء کے معاہدے کے بعد دونوں ممالک نے تعلقات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے، جن میں براہ راست پروازوں کی بحالی اور سرمایہ کاری و تجارت میں اضافہ شامل ہے۔ اس کے باوجود چین اور بھارت کے درمیان اروناچل پردیش سمیت مختلف علاقوں پر تنازع برقرار ہے، جسے بیجنگ زانگنان کہتا ہے اور جنوبی تبت کا حصہ قرار دیتا ہے جبکہ بھارت ان دعووں کو مسلسل مسترد کرتا آیا ہے۔ بیجنگ کی جانب سے اس شمال مشرقی ہمالیائی ریاست میں مقامات کے نام تبدیل کرنے پر بھی نئی دہلی کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آتا رہا ہے۔

موضوعات : beijingkashmirShaksgam Valley
ShareSend

متعلقہ خبریں

The world was shocked, China's secret plan was exposed
تازہ ترین

دنیا ہل کر رہ گئی،چین کا خفیہ منصوبہ بے نقاب

4 اپریل , 2026
China's money bomb has shaken the world's economy. The secret of 105 trillion, who will rule the world
تازہ ترین

چین کا "پیسہ بم” دنیا کی معیشت ہل کر رہ گئی105ٹریلین کا راز ،دنیا پر کون کرے گا راج

4 اپریل , 2026
China launches world’s first floating artificial island
تازہ ترین

چین نے پہلا سائنسی تحقیقی کیلئے تیرتا ہوا مصنوعی جزیرہ لانچ کردیا

30 مارچ , 2026
Giving life imprisonment to Asia Andrabi is an attempt to suppress the voice of Kashmiri leadership, says Mashal Malik
تازہ ترین

آسیہ اندرابی کو عمر قید دینا کشمیری قیادت کی آواز دبانے کی کوشش ہے،مشعال ملک

25 مارچ , 2026
India’s state terrorism — locks placed on the Jamia Mosque in Srinagar; Eid prayers were not allowed to be offered.
اہم ترین 3

بھارت کی ریاستی دہشت گردی ،سری نگر کی جامع مسجد کو تالے ،نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی

21 مارچ , 2026
China's big surprise, billion-dollar project in Pakistan
تازہ ترین

چین کا بڑا سرپرائز،پاکستان میں اربوں ڈالر کا منصوبہ

10 مارچ , 2026
اگلی خبر
گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکی، نیٹو کی آرکٹک میں فوجی مشقیں

گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکی، نیٹو کی آرکٹک میں فوجی مشقیں

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج کی لبنان میں بمباری ،2افراد شہید

اسرائیلی فوج کی لبنان میں بمباری ،2افراد شہید

22 اپریل , 2026
اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

22 اپریل , 2026
سپارکو کے انسانی خلائی مشن پروگرام میں اہم پیشرفت،2پاکستانی  خلا میں جائیں گے

سپارکو کے انسانی خلائی مشن پروگرام میں اہم پیشرفت،2پاکستانی  خلا میں جائیں گے

22 اپریل , 2026
Online earning has changed the game, Pakistani freelancers have earned billions of dollars

آن لائن ارننگ نے بدل دیا کھیل،پاکستانی فری لانسرز کی اربوں ڈالر کی کمائی

22 اپریل , 2026
پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 7وکٹوں سے ہرا دیا

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 7وکٹوں سے ہرا دیا

22 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔