اتوار , 27 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ٹرمپ اور شی جن کے درمیان گریٹ ہال آف دی پیپلز میں تاریخی مصافحہ

5 مہینے پہلے
A A
Trump and Xi Jinping share historic handshake at the Great Hall of the People
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ تاریخی دورے پر بیجنگ میں موجود ہیں جہاں دونوں صدور کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے ،پوری دنیا کی نظریں دو بڑے عالمی رہنماؤں کی ملاقات پر جم گئیں ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیجنگ میں شاندار استقبال کیا گیا گریٹ ہال آف دی پیپلز آمد پر چینی صدرشی جن پنگ نے امریکی ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔۔ صدر ٹرمپ اور چینی ہم منصب شی جن پنگ نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا ایک دوسرے کو وفود کا تعارف کرایا۔۔امریکی صدر ٹرمپ کو 21توپوں کی سلامی دی گئی، چینی افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔۔ بچوں نے پھولوں اور پرچموں کو لہرا کر خوش آمدید کہا۔ڈونلڈ ٹرمپ دو ہزار سترہ کے بعد چین کا دورہ کرنے والے امریکہ کے پہلے صدر بن گئے۔


دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی ہے ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا چین، امریکا تعلقات کا استحکام دنیا کے لیے مثبت اقدام ہے ۔ مستقبل میں ہم مل کرکام کرینگے، دونوں ممالک کے درمیان آنے والی کئی دہائیوں تک بہترین اور مضبوط تعلقات قائم رہیں گے ۔ امریکا چین کے ساتھ تجارت کاخواہاں ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا چینی صدر کو خراج تحسین ،دنیا کا عظیم رہنما قرار دے دیا ،کہا صدر شی جن پنگ کے ساتھ تعلقات ہمیشہ شاندار رہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور چین دنیا کی دو بڑی طاقتیں ہیں اور عالمی استحکام دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔۔۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو حریف نہیں بلکہ شراکت دار بننا ہوگا۔۔۔ شی جن پنگ نے کہا کہ دنیا اس وقت ایران تنازع، عالمی سپلائی چین کے بحران اور معاشی دباؤ جیسے بڑے چیلنجز سے گزر رہی ہے، ایسے میں سفارت کاری اور مذاکرات ہی تمام بحرانوں کا حل ہیں۔


ماہرین کے مطابق اس ملاقات سے کئی اہم نتائج سامنے آسکتے ہیں۔۔۔ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا ۔ دونوں ممالک ٹیرف، ٹیکنالوجی اور سپلائی چین کے معاملات پر نئے معاہدوں کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔۔۔ ایران تنازع اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی دونوں طاقتوں کے درمیان سفارتی تعاون بڑھنے کا امکان ہے۔۔۔ عالمی معیشت کو درپیش خطرات کم ہوسکتے ہیں جبکہ اسٹاک مارکیٹس اور عالمی تجارت میں بھی مثبت اثرات دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر واشنگٹن اور بیجنگ کے تعلقات بہتر ہوتے ہیں تو اس کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوں گے۔۔۔ روس، ایران، تائیوان، یوکرین اور عالمی توانائی منڈی سمیت کئی اہم معاملات میں نئی سفارتی صف بندیاں سامنے آسکتی ہیں۔۔۔ تاہم یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کا فقدان اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے اور اصل امتحان ملاقات کے بعد عملی اقدامات ہوں گے۔

موضوعات : #trumpamericabeijingdonaldtrump
ShareSend

متعلقہ خبریں

President Trump shared Prime Minister Shehbaz Sharif's statement, endorsing Pakistan's stance regarding Indian provocation.
تازہ ترین

صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان شیئر کردیا، بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان کے مؤقف کی تائید

26 ستمبر , 2026
Trump rejected Iran's proposal for a seven-day ceasefire.
تازہ ترین

ٹرمپ نے ایران کی7روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

26 ستمبر , 2026
Is the ice melting between the US and China
تازہ ترین

کیا امریکا اور چین کے درمیان برف پگھل رہی ہے؟

25 ستمبر , 2026
Why did US F-16 fighter jets arrive in Greenland
تازہ ترین

امریکی ایف 16لڑاکا طیارے گرین لینڈ کیوں پہنچے؟

24 ستمبر , 2026
How did parts of the US F-35 fighter jet reach Hong Kong
تازہ ترین

امریکی ایف 35جنگی جہاز کے پرزے ہانگ کانگ کیسے پہنچے؟

24 ستمبر , 2026
Chinese President Xi Jinping has arrived in the US for a three-day visit; he received a grand welcome.
تازہ ترین

چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے، شاندار استقبال

24 ستمبر , 2026
اگلی خبر
After nuclear power, Pakistan has to become an economic power, says Prime Minister

ایٹمی طاقت کے بعد پاکستان کو معاشی طاقت بنانا ہے،وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں

NA-168 by-election Scheduled polling time ends, vote counting begins.

این اے 168 ضمنی انتخاب: پولنگ کا مقررہ وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

27 ستمبر , 2026
Asian Games 11 athletes, including Arshad Nadeem, to compete in the javelin throw final tomorrow.

ایشین گیمز : ارشدندیم سمیت 11کھلاڑی کل جیولین تھرو فائنل میں مد مقابل

27 ستمبر , 2026
Iran warns 'Surprises' are ready for the enemy, and any attacks will be met with a response using new military technology.

دشمن کیلئے ’سرپرائز‘ تیار ہیں، حملوں پر نئی فوجی ٹیکنالوجی سے جواب دیا جائے گا، ایران کی وارننگ

27 ستمبر , 2026
AI error US and China face off.

اے آئی کی غلطی،امریکا چین آمنے آ گئے

27 ستمبر , 2026
Is it 'Bili Bili's' turn after YouTube Create an account from Pakistan without a VPN.

یوٹیوب کے بعد بلی بلی کی باری؟ پاکستان سے بغیر وی پی این اکاؤنٹ بنائیں

27 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔