ہفتہ , 25 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home اہم ترین 2

محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے خط پہنچائے

2 مہینے پہلے
A A
محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے خط پہنچائے
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے خصوصی پیغامات ایرانی سپریم لیڈر تک پہنچائے گئے

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی، سرحدی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے وزیر اعظم شہبازشریف کا خصوصی پیغام ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے عباس عراقچی کے حوالے کیا،محسن نقوی فیلڈ مارشل کا خصوصی خط بھی ساتھ لائے

محسن نقوی نے اپنے ایرانی ہم منصب اسکنر مومنی کے ساتھ ملاقات کے بعد محسن نقوی نے بتایا تھا کہ وہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی خط بھی ایرانی سپریم لیڈر کے لیے لے کر آئے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خط اور پیغام کا مقصد خطے میں امن، استحکام اور جاری سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

وزیر داخلہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سفارتی کاوشیں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوں گی۔

عباس عراقچی اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی عمل اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ بحران کے سیاسی حل اور سفارت کاری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ محسن نقوی پاکستان اور ایران کے درمیان رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کر رہے ہوں۔ حالیہ مہینوں کے دوران انہوں نے متعدد مرتبہ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

تہران روانگی سے قبل انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور جاری سفارتی کوششوں کے حوالے سے ہدایات حاصل کیں۔

اس سے قبل بھی محسن نقوی نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بالواسطہ رابطوں اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی سطح پر سرگرم کردار ادا کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وہ گزشتہ دنوں دو مرتبہ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے بین الاقوامی کانفرنسوں کے موقع پر ملاقات کر چکے ہیں، جہاں سرحدی سلامتی، انسداد دہشت گردی، منشیات کی روک تھام اور اقتصادی تعاون کے امور زیر بحث آئے تھے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق محسن نقوی کا حالیہ دورہ اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ایران و امریکہ کے درمیان سفارتی رابطوں کو برقرار رکھنے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مشترکہ پیغامات کی تہران روانگی کو دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور قریبی تعلقات کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس دورے کو پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی رابطوں کی ایک اہم کڑی سمجھا جا رہا ہے، جو مستقبل میں سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کے مزید مواقع پیدا کر سکتا ہے۔

موضوعات : ABBAS IRAQCHIiranLETTERmohsan naqvi
ShareSend

متعلقہ خبریں

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ
تازہ ترین

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 جولائی , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران
اہم ترین 2

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 جولائی , 2026
ایران کے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے
اہم ترین 3

ایران کے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

22 جولائی , 2026
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ
پاکستان

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ

22 جولائی , 2026
The US is ready for negotiations if Iran is serious, says Marco Rubio.
تازہ ترین

ایران سنجیدہ ہو تو امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے،مارکو روبیو

22 جولائی , 2026
US attacks on Iran continue for the eleventh day.
تازہ ترین

امریکہ کے ایران پر گیارہویں روز بھی حملے

22 جولائی , 2026
اگلی خبر
گلگت بلتستان الیکشن ،پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے ،شفیع جان کادعویٰ

گلگت بلتستان الیکشن ،پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے ،شفیع جان کادعویٰ

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

24 جولائی , 2026
بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

24 جولائی , 2026
پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

24 جولائی , 2026
چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

24 جولائی , 2026
Attack by the Kharijite faction thwarted; 12 terrorists killed, 15 soldiers martyred.

ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 12 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید

24 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English