جمعہ , 9 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

گلگت بلتستان الیکشن ،پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے ،شفیع جان کادعویٰ

4 مہینے پہلے
A A
گلگت بلتستان الیکشن ،پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے ،شفیع جان کادعویٰ
Share on Facebookwhatsapp

پشاور (پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے دعویٰ کیا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں اب تک موصول ہونے والے متعدد فارم 45 کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو دیگر سیاسی جماعتوں پر برتری حاصل ہے۔

اپنے بیان میں شفیع جان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کا آخری اور اہم مرحلہ شروع ہو چکا ہے اور اب ووٹوں کے تحفظ کا وقت ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور ووٹرز پر زور دیا کہ وہ انتخابی نتائج کے عمل پر گہری نظر رکھیں تاکہ عوامی مینڈیٹ کا مکمل احترام یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران تحریک انصاف کو عوام کی بھرپور پذیرائی حاصل رہی، جبکہ کئی حلقوں میں دیگر سیاسی جماعتوں کے پولنگ کیمپ غیر فعال یا خالی دکھائی دیے۔ ان کے مطابق ابتدائی اطلاعات اور موصول ہونے والے متعدد فارم 45 اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کئی حلقوں میں نمایاں پوزیشن میں ہے۔

شفیع جان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے اپنے مسائل کے حل، بہتر طرز حکمرانی اور سیاسی تبدیلی کے لیے تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ زمینی حقائق اور پولنگ کے روز ووٹرز کے رجحان سے بھی پی ٹی آئی کی برتری واضح نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی نتائج کی تیاری کے مرحلے میں شفافیت انتہائی ضروری ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ نتائج کے عمل کو مکمل طور پر غیر جانبدار اور شفاف بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹ کا تحفظ جمہوری عمل کی بنیاد ہے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی عوامی اعتماد کو متاثر کر سکتی ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف سیاسی جماعتیں اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کر رہی ہیں، تاہم حتمی صورت حال کا تعین تمام حلقوں کے سرکاری نتائج جاری ہونے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق گلگت بلتستان کے انتخابات نہ صرف مقامی سیاست بلکہ قومی سیاسی منظرنامے پر بھی اثرات مرتب کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ نتائج بڑی سیاسی جماعتوں کی عوامی مقبولیت کا اہم اشارہ سمجھے جا رہے ہیں۔

موضوعات : Gilgit-Baltistan electionsptiptikp
ShareSend

متعلقہ خبریں

Fazlur Rehman sets condition for empowering negotiation committees
تازہ ترین

فضل الرحمان نے مذاکراتی کمیٹیوں کو با اختیار بنانے کی شرط رکھ دی

9 اکتوبر , 2026
PTI long march participants halt in Peshawar; Sohail Afridi announces plans to unveil the future course of action in Charsadda today.
تازہ ترین

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء کا پشاور میں پڑاؤ ،سہیل آفریدی کا آج چارسدہ میں آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان

9 اکتوبر , 2026
The government is still ready for negotiations and a political solution, says the Prime Minister in a phone message to Fazlur Rehman.
تازہ ترین

حکومت اب بھی مذاکرات اور سیاسی حل کے لیے تیار ہے،وزیراعظم کا فضل الرحمان کو فون پر پیغام

9 اکتوبر , 2026
مذاکرات بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط، اپوزیشن قائدین کا حکمت عملی پر اتفاق
اہم ترین 3

مذاکرات بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط، اپوزیشن قائدین کا حکمت عملی پر اتفاق

8 اکتوبر , 2026
دباؤ میں آکر پی ٹی آئی کو کوئی ریلیف نہیں دیں گے،خواجہ آصف
اہم ترین 2

دباؤ میں آکر پی ٹی آئی کو کوئی ریلیف نہیں دیں گے،خواجہ آصف

8 اکتوبر , 2026
Efforts to schedule the hearing for Bushra Bibi's sentence suspension plea at an early date.
تازہ ترین

بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کوششیں

8 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

یہ بھی پڑھیں

Indonesia has become the first Islamic country to possess a naval fleet.

انڈونیشیا مسلم ممالک میں پہلا بحری بیڑا رکھنے والا ملک بن گیا

9 اکتوبر , 2026
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

9 اکتوبر , 2026
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

9 اکتوبر , 2026
Rs 144 billion in taxes collected from the salaried class in three months; tax contributions from the shopkeeper and real estate sectors lagged behind.

تنخواہ دار طبقے سے 3ماہ میں 144ارب روپے ٹیکس وصول ،دکاندار اورجائیداد کے شعبے کا ٹیکس پیچھے رہ گیا

9 اکتوبر , 2026
New center in the UK for drone procurement and control

برطانیہ میں ڈرونز کی خریداری اور کنٹرول کے لیے نیا مرکز

9 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔