ہفتہ , 14 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے میں بڑا شگاف بند کرنے کا کام تیز

2 گھنٹے پہلے
A A
Work to close major crack in Tarbela Dam's fifth expansion project accelerates
Share on Facebookwhatsapp

ہری پور( پاک ترک نیوز) ڈیم کے پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے (ٹی فائیو) میں چٹان کا بڑا حصہ گرنے سے پیدا ہونے والے شگاف کو بند کرنے کے لیے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ انجینئرز، کنٹریکٹرز اور واپڈا کی ٹیمیں دن رات کام میں مصروف ہیں تاکہ منصوبے کو مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کیا جاسکے۔منصوبے کے انٹیک پٹ ایریا میں پیر کی صبح دوسرے بینچ کنیکٹنگ ٹنل کی کھدائی کے دوران کمزور چٹان کا ایک حصہ اچانک گر گیا تھا، جس کے نتیجے میں انٹیک پٹ کا پانی سرنگ اور زیر تعمیر پاور ہاؤس میں داخل ہوگیا۔واقعے کے فوری بعد تمام کارکنوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا، جبکہ انٹیک پٹ سے پانی مکمل طور پر نکال دیا گیا ہے اور مزید پانی کام کی جگہوں میں داخل نہیں ہو رہا۔حکام کے مطابق چٹان گرنے کے واقعے سے مرکزی سرنگ، زیر تعمیر پاور ہاؤس، ٹیل ریس کلورٹ اور سوئچ یارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ شگاف بند کرنے کے لیے کنکریٹ ڈالنے کا کام جاری ہے، جبکہ پاور ہاؤس سے پانی نکالنے کے لیے ہیوی ڈیوٹی پمپنگ مشینیں استعمال کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

منصوبے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شگاف کو کنکریٹ سے بھرنے اور پاور ہاؤس کو مکمل خشک کرنے کا کام ایک ہفتے میں مکمل ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد تعمیراتی سرگرمیاں معمول پر آسکیں گی۔واقعے کی وجوہات اور ممکنہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین ارضیات، زلزلہ پیما شعبے، کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹس اور واپڈا حکام کی ٹیمیں ہر چھ گھنٹے بعد رپورٹ مرتب کررہی ہیں۔ ابتدائی رپورٹ چیئرمین واپڈا اور وزارت آبی وسائل کو بھجوا دی گئی ہے، جبکہ حتمی رپورٹ وزیراعظم آفس اور متعلقہ اداروں کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب تربیلا توسیعی منصوبوں کے عوامی لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری کے مطابق ٹی فائیو منصوبے پر کام کرنے والے تقریباً تین ہزار مزدوروں میں سے بیشتر کو اگلے احکامات تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ فی الحال صرف ڈمپر اور کرین آپریٹرز کو کام پر بلایا گیا ہے۔

موضوعات : damtarbilla
ShareSend

متعلقہ خبریں

تربیلا ڈیم کے ٹی فائیو منصوبے میں حادثہ، ٹنل اور زیر تعمیر پاور ہاؤس میں پانی داخل
اہم ترین

تربیلا ڈیم کے ٹی فائیو منصوبے میں حادثہ، ٹنل اور زیر تعمیر پاور ہاؤس میں پانی داخل

9 نومبر , 2026
Three units of the hydropower station featuring the world's highest dam are operational.
تازہ ترین

دنیا کے بلند ترین ڈیم والے ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے تین یونٹس فعال

1 ستمبر , 2026
1530 MW Terbella 5Th Extension project nears completion
تازہ ترین

1530میگا واٹ پن بجلی کا تربیلا5 توسیعی منصوبہ تکمیل کےقریب پہنچ گیا

25 مئی , 2026
Diamer-Bhasha Dam construction reaches crucial stage of concrete pouring
تازہ ترین

دیامیر بھاشا ڈیم کا تعمیراتی کام کنکریٹ کی بھرائی کے اہم مرحلے تک پہنچ گیا

25 فروری , 2026
تربیلا اور منگلا کی مشترکہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش سے دو گناپانی سمندر برد
تازہ ترین

تربیلا اور منگلا کی مشترکہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش سے دو گناپانی سمندر برد

29 ستمبر , 2025
کراچی: بارش سے تھڈو ڈیم اوورفلو، ندیاں بپھر گئیں، پانی آبادیوں میں داخل، فوج طلب
اہم ترین

کراچی: بارش سے تھڈو ڈیم اوورفلو، ندیاں بپھر گئیں، پانی آبادیوں میں داخل، فوج طلب

10 ستمبر , 2025
اگلی خبر
Suspicious drones spotted flying over a US airbase in the UK; US Air Force takes action.

برطانیہ میں امریکی فضائی اڈے پر مشتبہ ڈرونز کی پرواز، امریکی فضائیہ حرکت میں آگئی

یہ بھی پڑھیں

Rs 23.85 billion approved for the development of 475 villages in Punjab; each village will receive Rs 50 million.

پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کے لیے 23 ارب 85 کروڑ روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گے

14 نومبر , 2026
Security forces' operations in North Waziristan 16 Kharijites killed, 2 soldiers martyred.

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک،2 جوان شہید

14 نومبر , 2026
Khyber Pakhtunkhwa was ruthlessly looted over 13 years Faisal Karim Kundi

13 سال میں خیبر پختونخوا کو بے دردی سے لوٹا گیا: فیصل کریم کنڈی

14 نومبر , 2026
Successful weapons test of the American B-21 Raider stealth bomber

امریکی بی 21 ریڈر اسٹیلتھ بمبار کا کامیاب ہتھیاروں کا تجربہ

14 نومبر , 2026
Major crisis in the US aviation system, thousands of passengers stranded at airports, more than 15,000 flights affected

امریکا میں فضائی نظام کا بڑا بحران، ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے، 15 ہزار سے زائد پروازیں متاثر

14 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔