جمعرات , 30 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دیامیر بھاشا ڈیم کا تعمیراتی کام کنکریٹ کی بھرائی کے اہم مرحلے تک پہنچ گیا

5 مہینے پہلے
A A
Diamer-Bhasha Dam construction reaches crucial stage of concrete pouring
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
زیر تعمیر دیامر بھاشا ڈیم کے پن بجلی منصوبےکی تعمیر کے سب سے اہم مرحلے ڈیم میں کنکریٹ کی بھرائی (آر سی سی)کا کام اس سال شروع ہو جائے گا۔جس کے لئے تمام پیشگی ضروریات اب تیزی سے تکمیل کی طرف بڑھ رہی ہیں۔
واپڈا کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کے دفتر کو فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق ملک میںپانی اور پن بجلی کے اہم منصوبے پر تعمیراتی کام تسلی بخش انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔اس سلسلے میں واپڈا کی جانب سے منصوبے کے مشیر اداروں اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے شیڈول کے مطابق منصوبےکی تکمیل کے لیے تعمیراتی کام کو تیز کرتے ہوئے عمل درآمد کریں ۔


واپڈا کی رپورٹ کے مطابق چلاس سے 40کلومیٹر نیچے دریائے سندھ پر تعمیر کئے جارہے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے اس وقت پاور انٹیک، ڈیم پٹ، ڈاؤن اسٹریم کوفر ڈیم، لیفٹ ابٹمنٹ، فلشنگ ٹنل اور گائیڈ وال سمیت 20 ورک سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ جن میں بائیں ابٹمنٹ اور ڈیم کی بنیادوں پر کھدائی کا کام کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے۔ساتھ ہی مرکزی ڈیم کے لیے آر سی سی ٹرائلز بھی کامیابی سے کیے گئے ہیں۔ دائیں ابٹمنٹ کی کھدائی مکمل ہونے کے ساتھ مین ڈیم کے لیے آر سی سی لگانے کا کام رواں سال کے دوران شروع ہو جائے گا۔ توقع ہے کہ ڈیم کی تعمیرکا کام 2030 میں طے شدہ شیڈول کے مطابق مکمل ہو جائے گا۔
دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کے پانی، خوراک اور توانائی کے تحفظ کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے۔ یہ ملک میں 1.2 ملین ایکڑ اضافی اراضی کو سیراب کرنے کے لیے 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرے گا۔ جبکہ 4500 میگاواٹ کی نصب شدہ پیداواری صلاحیت کے ساتھ دیامر بھاشا ڈیم کا پن بجلی گھر ہر سال نیشنل گرڈ کو 18 ارب یونٹ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی فراہم کرے گا۔


واپڈاکی رپورٹ کے مطابق 4500 میگاواٹ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ( ڈی بی ڈی پی) کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 10 ارب امریکی ڈالر ہے۔اور واپڈا نے وزیر اعظم آفس (پی ایم او) کی جانب سے جاری کردہہدایات کے جواب میں نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این جی سی) اور پاور ڈویژن کو فوری طور پر ڈی بی ڈی پی کے لیے بجلی کی ترسیل کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جب کہ پاور ڈویژن کو وزارت خزانہ اور اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) کو منسلک کرنے کا کام بھی سونپا گیا ہے تاکہ متعلقہ ٹرانسمیشن کے لیے مالی اعانت کا انتظام کیا جائے۔


اس تناظر میں، واپڈا نے پہلے ہی پراجیکٹ کے پاور جنریشن یونٹس کے کمرشل آپریشن کی طے شدہ ٹائم لائنز انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (ISMO) کو بتا دی ہیں۔ شیڈول کے مطابق، 12 پیداواری یونٹس کی کمیشننگ مرحلہ وار ہو گی۔ جن میںپہلا یونٹ اکتوبر 2032سے پیداوار شروع کرے گا۔اور تین سال کے عرصے میں تمام 12یونٹس پیداوار شروع کر دیں گے جن میں آخری یونٹ اپریل 2035میں پن بجلی کی پیداوارشروع کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق ڈی بی ڈی پی منصوبے کی پانی اور توانائی کے تحفظ کے لیے تزویراتی اہمیت کے باوجود 10ارب ڈالر کی درکار فنانسنگ کے حصول میں مشکلات کا سامنا تھا۔ جس پر وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں فنڈنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیےمنصوبہ بندی و ترقیات کی وزارت پی ایس ڈی پی کے ذریعے مناسب اور بروقت فنڈز کے اجراء کو یقینی بنائے۔ مزید برآں اس فیصلے پر فوری عمل درآمد کے ساتھ دیامر بھاشا کے لیے مالیاتی فرق کو پر کرنے کی غرض سے اگلے سات سالوں میں50کروڑ امریکی ڈالر سالانہ کی تجارتی فنانسنگ کا انتظام کیا جائے گا۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈی بی ڈی پی کے نظرثانی شدہ PC-I کی پروسیسنگ جس میں ڈیم کا احاطہ کیا جائے گا، نیز زمین کے حصول اور آباد کاری کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا اور 31 دسمبر 2025 تک مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کے لیے اراضی کا حصول 2010 میں شروع ہوا تھا، جب کہ تقریباً 9,270 کنال اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے۔ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق تجارتی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، کثیر جہتی اور دو طرفہ ذرائع، بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹس، اور خودمختار دولت کے فنڈز سے رعایتی طویل مدتی فنڈز کے حصول کو ترجیح دی جائے گی۔ جس میں وزارت خزانہ اور EAD اس عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

موضوعات : #bahshadamconstructiondamdiamarbhashadam
ShareSend

متعلقہ خبریں

Jahanian Three people killed when a wall under construction collapsed.
تازہ ترین

جہانیاں ،زیر تعمیر دیوار گرنے سے تین افراد جاں بحق

1 جولائی , 2026
1530 MW Terbella 5Th Extension project nears completion
تازہ ترین

1530میگا واٹ پن بجلی کا تربیلا5 توسیعی منصوبہ تکمیل کےقریب پہنچ گیا

25 مئی , 2026
Construction of a 7-storey building in 70 days
تازہ ترین

70دن میں 7منزلہ عمارت کی تعمیر

22 اپریل , 2026
این ایچ اے کا التوا کا شکار N-25کی تعمیر پر دوبارہ کام کا آغاز
تازہ ترین

این ایچ اے کا التوا کا شکار N-25کی تعمیر پر دوبارہ کام کا آغاز

6 دسمبر , 2025
تربیلا اور منگلا کی مشترکہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش سے دو گناپانی سمندر برد
تازہ ترین

تربیلا اور منگلا کی مشترکہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش سے دو گناپانی سمندر برد

29 ستمبر , 2025
کراچی: بارش سے تھڈو ڈیم اوورفلو، ندیاں بپھر گئیں، پانی آبادیوں میں داخل، فوج طلب
اہم ترین

کراچی: بارش سے تھڈو ڈیم اوورفلو، ندیاں بپھر گئیں، پانی آبادیوں میں داخل، فوج طلب

10 ستمبر , 2025
اگلی خبر
Italy announces visas for Pakistani skilled workers

اٹلی نے پاکستانی ہنر مندافراد کیلئے ویزوں کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیں

ایران کو سخت مار پڑنے والی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کو سخت مار پڑنے والی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

29 جولائی , 2026
پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے ،وزیراعظم کی کویتی وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے ،وزیراعظم کی کویتی وزیر خارجہ سے ملاقات

29 جولائی , 2026
فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات

29 جولائی , 2026
امریکا کا ایرانی صوبےمغربی آذربائیجان میں میزائل حملہ

امریکا کا ایرانی صوبےمغربی آذربائیجان میں میزائل حملہ

29 جولائی , 2026
عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلو،مقتدیٰ الصدر کی ایران سے اپیل

عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلو،مقتدیٰ الصدر کی ایران سے اپیل

29 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔