لندن ( پاک ترک نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل کو امریکی ریاست فلوریڈا میں بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 82 سالہ تھامس مارکل کے لاس اینجلس میں واقع دو اسٹوریج یونٹس سے تقریباً 78 اشیا قبضے میں لی گئیں، جن میں سلائیڈز، فلم نیگیٹوز اور کتابیں شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ان اشیا میں کم عمر لڑکیوں کی قابل اعتراض تصاویر بھی موجود تھیں۔
تھامس مارکل کے بیٹے تھامس جونیئر نے اس سے قبل فلپائن میں والد کے گھر سے ایسی تصاویر ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے حکام کو اطلاع دی تھی۔دوسری جانب تھامس مارکل نے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیٹے کے الزامات نے انہیں صدمے سے دوچار کیا۔ ان کا مؤقف تھا کہ 2025 میں میکسیکو چھوڑنے کے بعد کمپیوٹر کا سامان ان کے قبضے میں نہیں رہا۔
یہ بھی پڑھیں: شورکوٹ کینٹ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی 2 بوگیاں ڈی ٹریک
ادھر میگھن مارکل نے اکتوبر میں اس معاملے پر شدید صدمے اور پریشانی کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ والد کی سابقہ رہائش گاہ سے بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی تصاویر کا ذخیرہ ملا ہے، اسی لیے انہوں نے اپنے بچوں کے تحفظ کی خاطر والد سے فاصلہ اختیار کیا۔












