شورکوٹ ( پاک ترک نیوز) شورکوٹ کینٹ کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی، ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے میں مسافر وین اور پاور وین کینٹ اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: قطر کی امریکا، ایران مذاکرات ناکام ہونے کی خبروں کی تردید
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگیوں کو ٹریک پر واپس لانے اور ریلوے ٹریفک کی بحالی کے لیے ریلیف کرین کے ذریعے کام شروع کردیا گیا ہے۔












