لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی مینز کرکٹ ٹیم کے لیے باؤلنگ کوچ کی تلاش شروع کردی اور عہدے کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔پی سی بی کے مطابق باؤلنگ کوچ کے امیدوار کے لیے کم از کم لیول تھری کرکٹ کوچنگ کی سند لازمی قرار دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا 96واں قومی دن، پاک سعودی اخوت کے لازوال رشتے کی تجدید
امیدوار کے پاس کوچنگ کے شعبے میں کم از کم پانچ سال کا تجربہ بھی ہونا ضروری ہوگا۔پی سی بی نے اہل اور خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیدوار اپنی درخواستیں 8 اکتوبر تک جمع کراسکتے ہیں۔












