بدھ , 16 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیراعظم کی پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی اور نظام کی بہتری کے اقدامات تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

1 گھنٹہ پہلے
A A
Prime Minister directs to complete fire safety and system improvement measures at PIMS Hospital within three months
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پمز ہسپتال کی بہتری کے لیے لائحہ عمل سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں پمز کی تحقیقاتی رپورٹ اور وزارت قومی صحت کی جانب سے ہسپتال کے کارکردگی جائزے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تحقیقاتی رپورٹ میں تجویز کردہ قلیل مدتی اقدامات پر آئندہ تین ماہ میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال میں بہتری لانے اور اسے بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے۔

شہباز شریف نے فائر سیفٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ سے معاونت اور تجاویز لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں دی گئی تجاویز کا بھی جائزہ لینے اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہسپتال میں ادویات کی فراہمی اور سہولیات بالکل مفت فراہم کرنے کے لیے اقدامات بھی لائحہ عمل کا حصہ بنائے جائیں۔ پمز ہسپتال کی بہتری کے لیے اچھی شہرت رکھنے والی افرادی قوت تعینات کی جائے، جبکہ طویل مدتی اقدامات پر مشتمل جامع لائحہ عمل بھی مرتب کیا جائے۔وزیراعظم نے پولی کلینک ہسپتال کا بھی کارکردگی جائزہ لینے اور بے ضابطگیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پولی کلینک کی تنظیم نو کے لیے بھی جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور آج ہوگا

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ دارالحکومت ترقیاتی ادارہ اسلام آباد میں موجود تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ سرکاری و نجی دفاتر اور عمارتوں میں بھی فائر سیفٹی کے حوالے سے جائزہ مکمل کیا جائے اور حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اجلاس کو وزارت قومی صحت کی جانب سے پمز ہسپتال کی بہتری اور اسے بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پمز ہسپتال کے کارکردگی جائزے میں جانچ کیے گئے اشاریوں میں قابل قبول ہدف کے مقابلے میں صرف انتالیس اعشاریہ سات فیصد عملدرآمد پایا گیا، جبکہ ہدف نوے فیصد مقرر تھا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پمز کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں سینتیس مجوزہ اقدامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ اجلاس میں قلیل، وسط اور طویل مدتی اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، سید مصطفیٰ کمال، معاون خصوصی مختار احمد بھرتھ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

موضوعات : islamabadprimeministershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

وزیراعظم نے 5سفیروں ،ایک قونصل جنرل کی تقرری کی منظوری دیدی
پاکستان

وزیراعظم نے 5سفیروں ،ایک قونصل جنرل کی تقرری کی منظوری دیدی

15 ستمبر , 2026
Will continue measures for the development of Khyber Pakhtunkhwa and the resolution of public issues Prime Minister
تازہ ترین

خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے: وزیراعظم

15 ستمبر , 2026
PTI Long March case Islamabad High Court orders against the use of government machinery.
تازہ ترین

پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا سرکاری مشینری استعمال نہ کرنے کا حکم

14 ستمبر , 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ
اہم ترین 2

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ

13 ستمبر , 2026
چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب
اہم ترین 3

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

11 ستمبر , 2026
Meeting chaired by the Prime Minister; focus on promoting the agricultural sector and increasing agricultural exports.
تازہ ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، زرعی شعبے کے فروغ اور زرعی برآمدات بڑھانے پر غور

11 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Booking for 11,600 private Hajj pilgrims completed via the Hajj portal.

حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 نجی عازمین کی بکنگ مکمل

یہ بھی پڑھیں

FESCO decides to outsource 2,200 line staff.

فیسکو کا 2 ہزار 200 لائن اسٹاف آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

16 ستمبر , 2026
The restriction on Pakistani airspace for Indian aircraft has been extended until October 24.

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی

16 ستمبر , 2026
Afghan soil is being used for terrorism in Pakistan, says Talal Chaudhry.

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، طلال چودھری

16 ستمبر , 2026
Load-shedding is taking place on 3,500 electricity feeders due to theft and line losses Awais Leghari.

بجلی کے ساڑھے3ہزار فیڈرز پر چوری اور لائن لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ ہے، اویس لغاری

16 ستمبر , 2026
Booking for 11,600 private Hajj pilgrims completed via the Hajj portal.

حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 نجی عازمین کی بکنگ مکمل

16 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔