جمعہ , 25 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ترکیہ ، جنگ کا نقشہ بدلنے والی جدید انفراریڈ ٹیکنالوجی تیار

2 مہینے پہلے
A A
Turkey develops advanced infrared technology that will change the map of war
Share on Facebookwhatsapp

انقرہ ( پاک ترک نیوز) دفاعی ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ترکیہ نے ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔ اب رات کی تاریکی، دھواں، دھند اور خراب موسم بھی دشمن کو نہیں بچا سکے گا۔ ترکیہ نے جدید فوجی انفراریڈ ڈیٹیکٹر تیار کر لیے ہیں، جن کے بعد وہ دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو یہ حساس اور انتہائی جدید دفاعی ٹیکنالوجی خود تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ترکیہ کی معروف دفاعی کمپنی ایسیلسان نے اپنی نئی نسل کے انفراریڈ ڈیٹیکٹر متعارف کرا دیے ہیں۔کمپنی کے مطابق یہ جدید سینسر مکمل طور پر مقامی ٹیکنالوجی سے تیار کیے گئے ہیں اور انہیں بغیر پائلٹ طیاروں، فضائی دفاعی میزائلوں، جدید جنگی طیاروں، بکتر بند گاڑیوں اور دیگر اہم فوجی نظاموں میں استعمال کیا جائے گا۔

ایسیلسان کا کہنا ہے کہ جدید انفراریڈ ڈیٹیکٹر دو مختلف اقسام میں تیار کیے گئے ہیں تاکہ مختلف جنگی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔یہ ٹیکنالوجی رات کے اندھیرے، دھند، دھوئیں، گردوغبار اور خراب موسم میں بھی دشمن کی نقل و حرکت کا سراغ لگانے، ہدف کی شناخت کرنے اور اسے مسلسل ٹریک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ جدید سینسر پہلے ہی ترکیہ کے کئی اہم دفاعی منصوبوں میں شامل کیے جا چکے ہیں۔ان میں التائے مرکزی جنگی ٹینک کا یام گوز 200 نگرانی نظام، بیرقدار قزل ایلما بغیر پائلٹ جنگی طیارے کا طوی گُن الیکٹرو آپٹیکل نظام، حصار فضائی دفاعی میزائل سسٹم اور ترکیہ کے پانچویں نسل کے مقامی جنگی طیارے کان کے جدید سینسرز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی انتظامیہ کا جرمن کمپنی سے ونڈ منصوبے ختم کرنے کا معاہدہ

دفاعی ماہرین کے مطابق انفراریڈ ڈیٹیکٹر جدید جنگی ٹیکنالوجی کا سب سے حساس حصہ سمجھے جاتے ہیں۔،۔یہی سینسر تھرمل امیجنگ، میزائلوں کی ہدف شناسی، جاسوسی، نگرانی، ڈرونز اور انتہائی درست نشانہ بنانے والے نظاموں میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

اس سے پہلے دنیا کے صرف چند ترقی یافتہ ممالک ہی فوجی معیار کے انفراریڈ ڈیٹیکٹر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ترکیہ کی اس کامیابی کو دفاعی خودمختاری کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اب اسے اس حساس ٹیکنالوجی کے لیے بیرونی ممالک پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی صرف دفاعی میدان تک محدود نہیں۔انفراریڈ سینسر صنعتی معائنہ، ماحولیاتی نگرانی، سیکیورٹی، سائنسی تحقیق اور دیگر شہری شعبوں میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، جس سے ترکیہ کو دفاع کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی عالمی منڈی میں بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

ترکیہ کی دفاعی صنعت گزشتہ چند برسوں میں ڈرونز، میزائلوں، جنگی بحری جہازوں اور جدید جنگی طیاروں کے بعد اب حساس انفراریڈ ٹیکنالوجی میں بھی خود کفیل ہو رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کامیابی نہ صرف ترکیہ کی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی بلکہ اسے عالمی دفاعی ٹیکنالوجی کی صفِ اول کی طاقتوں میں مزید مضبوط مقام دلائے گی۔

موضوعات : #turkeyDEFENCEtechnology
ShareSend

متعلقہ خبریں

Major plan by a US defense company five prototypes of 'Valkyrie' autonomous combat aircraft to be produced.
تازہ ترین

امریکی دفاعی کمپنی کا بڑا منصوبہ، ویکٹس خودکار جنگی طیاروں کے نمونے پانچ کر دیے جائیں گے

15 ستمبر , 2026
China's new stride in drone technology preparations to integrate aerial, ground, and naval drones into a single combat system.
تازہ ترین

چین کا ڈرون ٹیکنالوجی میں نیا قدم، فضائی، زمینی اور بحری ڈرونز کو ایک ہی جنگی نظام سے جوڑنے کی تیاری

10 ستمبر , 2026
Warplanes will now fly without a human pilot.
تازہ ترین

جنگی طیارے اب انسان کے بغیر اڑیں گے

9 ستمبر , 2026
Khawaja Asif makes a categorical declaration The Makkah Defense Pact will be activated if Saudi Arabia is attacked.
تازہ ترین

سعودی عرب پر حملہ ہوا تو مکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوگا، خواجہ آصف کا دوٹوک اعلان

9 ستمبر , 2026
China is expanding cooperation with Pakistan in weather forecasting and artificial intelligence.
تازہ ترین

چین پاکستان میں موسمیاتی پیش گوئی اور مصنوعی ذہانت کے تعاون کو وسعت دے رہا ہے

8 ستمبر , 2026
Baykar drones making waves in Türkiye's defense industry
تازہ ترین

ترکیہ کی دفاعی صنعت میں بائیکار ڈرونز کی دھوم

7 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Major breakthrough in the Abdullah Tahir case TikToker accused of honey-trapping the driver arrested.

عبداللہ طاہر کیس میں اہم پیش رفت، ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنے والی ٹک ٹاکر ملزمہ گرفتار

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد احتجاج، پنجاب حکومت کی وفاق کو نفری دینے سے معذرت

اسلام آباد احتجاج، پنجاب حکومت کی وفاق کو نفری دینے سے معذرت

25 ستمبر , 2026
تحریک انصاف کا لانگ مارچ 5اکتوبر تک ملتوی کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کا لانگ مارچ 5اکتوبر تک ملتوی کرنے کا اعلان

25 ستمبر , 2026
Mir Raza's family's request to summon senior police officers in personal capacity rejected

میر رضا کے اہل خانہ کی سینئر پولیس افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کی درخواست مسترد

25 ستمبر , 2026
Sindh High Court bans video and photography

سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو اور فوٹوگرافی پر پابندی عائد

25 ستمبر , 2026
Significant drop of over 21% in LNG prices

ایل این جی کی قیمت میں 21 فیصد سے زائد کی بڑی کمی

25 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔