انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترکیہ وزیر خارجہ نے معاہدے کو گیم چینجر قرار دے دیا۔ کہتے ہیں ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ خطے کی صورتحال پر دور رس اثرات مرتب کرسکتا ہےترک وزیر خارجہ کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں پیش رفت علاقائی سلامتی کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ
انہوں نے بھارت اور اسرائیل کی جانب سے مبینہ طور پر پھیلائی جانے والی غلط معلومات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پروپیگنڈا معاہدے کی اہمیت کم نہیں کرسکتا۔ترک وزیر خارجہ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں، جبکہ تینوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون خطے میں سلامتی اور دفاعی شراکت داری کے نئے امکانات پیدا کرسکتا ہے۔












