اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہناہے کالعدم ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گرد حملے کر رہی ہے،رواں سال دو ہزار سے زائد دہشت گرد حملوں میں 560سے زائد پاکستانی شہید ہوئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کالعدم ٹی ٹی پی ،بی ایل اے ،ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ افغان سرزمین سے سرگرم ہیں، افغان طالبان دہشت گرد گروہوں کو سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں، دہشت گرد حملوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کےخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
نائب وزیراعظم نے کہا پاکستان پرامن،مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے،افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر امن اور پائیدار ترقی ممکن نہیں۔












