کراچی ( پاک ترک نیوز) ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ، ایک تولہ سونا 4600روپے سستا، 4لاکھ27ہزار436روپے کا ہوگیا، دس گرام سونا 3944روپے کمی کیساتھ 3لاکھ66ہزار457روپے کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ تعین عوام پر بھاری
عالمی مارکیٹ میں 46ڈالر گھٹ کر فی اونس سونا 4050ڈالر پر آگیا،ایک تولہ چاندی کی قیمت 61روپے کمی سے 6309روپے ہو گئی، 10 گرام چاندی 53 روہے کمی سے 5408 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 58.30 ڈالر پر ٹریڈ کر رہی ہے۔












