اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) آئل بوائے انرجی لمیٹڈ نے پاکستان بھر میں برقی گاڑیوں کے لیے 70 تیز رفتار چارجنگ مراکز قائم کرنے کا منصوبہ بنا لیا، منصوبے کے لیے ایک ارب روپے کے حقوقی حصص جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق کمپنی ایک کروڑ نہیں بلکہ 10 کروڑ عام حصص جاری کرے گی، جن کی قیمت 10 روپے فی حصص مقرر کی گئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق کمپنی ایک کروڑ نہیں بلکہ 10 کروڑ عام حصص جاری کرے گی، جن کی قیمت 10 روپے فی حصص مقرر کی گئی ہے۔کمپنی کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے کوئلہ، مائع پٹرولیم گیس، پیٹرو کیمیکلز اور دیگر ایندھن کی تجارت سے آگے بڑھتے ہوئے بجلی کو بطور سفری ایندھن فراہم کرنے کے کاروبار میں داخل ہوا جائے گا۔منصوبے کے لیے ایک ارب روپے چارجنگ مراکز کے قیام اور انہیں فعال کرنے پر خرچ کیے جائیں گے، جبکہ کمپنی اپنے اندرونی وسائل سے مزید 2 کروڑ 54 لاکھ 20 ہزار روپے فراہم کرے گی۔ہر مرکز پر تقریباً ایک کروڑ 46 لاکھ 50 ہزار روپے لاگت آئے گی۔ ہر مقام پر 120 سے 240 کلوواٹ صلاحیت کا تیز رفتار برقی چارجر نصب ہوگا، جو بیک وقت دو گاڑیوں کو چارج کرسکے گا۔ کمپنی کے مطابق عام طور پر 40 کلوواٹ گھنٹے توانائی بھرنے میں 15 سے 20 منٹ لگیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے نئے جنگی ڈرون کی تیاری
کمپنی نے بتایا کہ منصوبے کو 2027 کی پہلی سہ ماہی تک فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔آئل بوائے انرجی کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی کے لیے بالکل نیا کاروبار ہے اور اس سے قبل برقی گاڑیوں کے چارجنگ مراکز کی ملکیت یا انتظام کا کوئی تجربہ نہیں، اس لیے منصوبہ نئے سرے سے شروع کیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق 70 مقامات کے لیے زمین کی دستیابی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے منظوری، ٹرانسفارمرز اور برقی آلات کی تنصیب، تعمیراتی کام اور آلات کی درآمد سمیت کئی مراحل مکمل کرنا ہوں گے۔حکومت سندھ بھی رواں سال مارچ میں چینی اداروں کے اشتراک سے صوبے بھر میں برقی گاڑیوں کے چارجنگ مراکز قائم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے چکی ہے۔
آئل بوائے انرجی 1993 میں پاکستان میں قائم ہوئی تھی اور 1994 میں اسے عوامی محدود کمپنی میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ کمپنی نے بعد ازاں مختلف شعبوں میں کاروباری سرگرمیاں اختیار کیں۔












