جمعرات , 3 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایک ہی معاملے پر سول اور فوجداری کارروائی ایک ساتھ نہیں چل سکتی، وفاقی آئینی عدالت

2 گھنٹے پہلے
A A
Civil and criminal proceedings regarding the same matter cannot run simultaneously Federal Constitutional Court.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ ایک ہی معاملے پر سول اور فوجداری کارروائی بیک وقت جاری نہیں رکھی جا سکتی، کیونکہ دونوں عدالتوں سے متضاد فیصلے آنے کی صورت میں انصاف متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔وفاقی آئینی عدالت نے سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر بنوں کے کیس میں اہم فیصلہ جاری کیا، جو جسٹس علی باقر نجفی نے تحریر کیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ اگر کسی ملکیتی تنازع سے متعلق معاملہ پہلے ہی سول عدالت میں زیرِ سماعت ہو تو فوجداری عدالت کو سول عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ متنازع دستاویزات کی اصلیت اور قانونی حیثیت کا تعین بھی سول عدالت کے اختیار میں ہے۔فیصلے کے مطابق متنازع سرٹیفکیٹس کی تصدیق اور ان کی قانونی حیثیت واضح ہونے سے قبل درخواست گزاروں کے خلاف فوجداری یا انتظامی کارروائی شروع نہیں کی جا سکتی۔ سول عدالت کے فیصلے کے بعد ہی متعلقہ افراد کے خلاف فوجداری یا انتظامی کارروائی کا آغاز کیا جا سکے گا۔وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ اگر سول اور فوجداری مقدمات ایک ہی معاملے سے گہرا تعلق رکھتے ہوں تو حالات کے مطابق فوجداری کارروائی روکنے کی گنجائش موجود ہے۔ تاہم محض بدنیتی سے دائر کیے گئے سول مقدمے کو فوجداری کارروائی روکنے کی بنیاد نہیں بنایا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،وزیراعظم

عدالت نے قرار دیا کہ فوجداری کارروائی روکنے کا فیصلہ ہر کیس کے مخصوص حالات اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جانا چاہیے۔یہ مقدمہ سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر بنوں اور دیگر افسران کے خلاف اساتذہ کی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق تھا۔ حکام پر الزام تھا کہ مبینہ طور پر بوگس دستاویزات کی بنیاد پر اساتذہ کو بھرتی کیا گیا۔جعلی دستاویزات سے متعلق معاملہ سول عدالت میں زیرِ التوا تھا، جبکہ افسران کے خلاف اسی معاملے پر الگ سے فوجداری کارروائی بھی شروع کی گئی تھی۔

موضوعات : civilcourtislamabad
ShareSend

متعلقہ خبریں

Development of Azad Kashmir and Gilgit-Baltistan is among the government's priorities Prime Minister.
تازہ ترین

آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،وزیراعظم

3 ستمبر , 2026
اسلام آباد میں مقامی حکومت کے نظام کی منظوری
اہم ترین 2

اسلام آباد میں مقامی حکومت کے نظام کی منظوری

2 ستمبر , 2026
Torrential rain in Rawalpindi, Islamabad, twin cities under water, army called in
تازہ ترین

راولپنڈی ،اسلام آباد میں طوفانی بارش ،جڑواں شہر زیر آب ، فوج طلب

1 ستمبر , 2026
Pakistan close to meeting 6 out of 7 IMF targets; key review expected in September.
تازہ ترین

پاکستان آئی ایم ایف کے 7 میں سے 6 اہداف پورے کرنے کے قریب، ستمبر میں اہم جائزہ متوقع

31 اگست , 2026
Farewell meeting between Saudi Ambassador Nawaf bin Saeed Al-Maliki and Prime Minister Shehbaz Sharif.
اہم ترین 2

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

27 اگست , 2026
What could be the reason if a husband shoots his wife The accused in the Hana Javed murder case asks the plaintiffs
پاکستان

شوہر بیوی کو گولی مار دے تو کیا وجہ ہو سکتی ہے؟حنا جاوید قتل کیس کے ملزم کاطالبات سے سوال

24 اگست , 2026
اگلی خبر
Arrival of Chinese-made combat drones in the African country of Chad.

افریقی ملک چاڈ میں چینی ساختہ جنگی ڈرونز کی آمد

یہ بھی پڑھیں

More torrential rains forecast for the country.

ملک میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

3 ستمبر , 2026
Target set to complete another 82 roads in Punjab by September 7 under the Local Roads Program.

پنجاب میں لوکل روڈ پروگرام کے تحت مزید 82 سڑکیں 7 ستمبر تک مکمل کرنے کا ہدف

3 ستمبر , 2026
Imam-ul-Haq's injury case will be investigated, Aqib Javed takes a strong stand

امام الحق کے انجری معاملے پر تحقیقات ہوں گی، عاقب جاوید کا سخت مؤقف

3 ستمبر , 2026
South African Airways' dangerous aerial display cancelled.

جنوبی افریقی ایئرلائن کا خطرناک فضائی مظاہرہ منسوخ

3 ستمبر , 2026
Reduction in carbon emissions and increase in the use of electric vehicles in China.

چین میں کاربن اخراج میں کمی، برقی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ

3 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔