واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکا نے ایران پر مسلسل ساتویں شب بمباری کی ہے۔ ایرانی شہر سیرک میں دھماکے سنے گئے۔ صوبے ہرمزگان میں امریکی فضائی حملوں میں 3 افراد شہید ہو گئے ۔
امریکی حملوں میں جنگی طیاروں، فضائی ڈرونز اور جنگی بحری جہازوں کا استعمال کیا گیا ۔ نگرانی کے مراکز، فوجی لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے، زیرِ زمین ہتھیاروں کے ذخائر اور بحری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد،جے ڈی وینس
امریکی فوج کا کہنا ہے حملے ایرانی فوجی قوت کو کم کرنے کیلئے جاری ہیں۔۔ ایرانی بندرگاہوں پر ناکہ بندی کے تین دنوں میں چار تجارتی جہازوں کا رخ تبدیل کرایا ۔












