تہران ( پاک ترک نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ دھمکیاں اور دباؤ جاری رہا تو امریکا کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں ہوں گے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق اگر کسی بھی فریق کی جانب سے دھمکی آمیز رویہ برقرار رہا تو حتمی معاہدے کے لیے باضابطہ مذاکرات شروع نہیں کیے جائیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا فریقین اپنے دستخط اور وعدوں کی پاسداری کریں ۔ ایرانی عوام اور فوج کسی دھمکی ،دباؤ یا خوف سے مرعوب نہیں ہوں گی ۔ ایران اپنے قومی مفادات، خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں عمان کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر پر حملہ
عباس عراقچی نے مزید کہا شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں لاکھوں افراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ایرانی قوم اپنے قومی اصولوں پر متحد ہے ۔












