مسقط ( پاک ترک نیوز) آبنائے ہرمز میں عمان کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر پر حملہ کیا گیا ہے،خبر ایجنسی کے مطابق ٹینکر نامعلوم میزائل یا پروجیکٹائل کی زد میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: قطر ایئرویز کی 13بین الاقوامی پروازیں غیر معینہ مدت تک معطل
واقعہ عمان کے علاقے لیما میں آٹھ بحری میل مشرق میں پیش آیا،ٹینکر جنوبی سمت میں سفر کررہا تھا۔نامعلوم پروجیکٹائل بائیں جانب سے آکر لگا۔واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔












