تہران ( پاک ترک نیوز) امریکی انتظامیہ کسی قانون کو نہیں مانتی اور بنیادی اخلاقیات کے تقاضوں سے عاری ہے، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر سخت ردعمل دے دیا ۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نےکہا کہ انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو ایران بھی امریکا کی اسی طرح کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گی، کسی ملک کے انفراسٹرکچر اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس ملک کی پوری آبادی کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور یہ ایک طرح سے جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہے۔












