ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home کھیل

بھارتی سیاسی دباؤ سےعالمی کرکٹ کی غیرجانبداری خطرے میں:نیویارک ٹائمز

4 مہینے پہلے
A A
بھارتی سیاسی دباؤ سےعالمی کرکٹ کی غیرجانبداری خطرے میں:نیویارک ٹائمز
Share on Facebookwhatsapp

نیویارک : (پاک ترک نیوز)امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے اپنی تازہ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ شدید تنازع کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جہاں بھارت کے بڑھتے ہوئے سیاسی اثر و رسوخ نے عالمی کرکٹ کے فیصلوں کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران کھیل سے زیادہ سیاسی دباؤ نمایاں رہا، جس کے باعث میچز کی شیڈولنگ، ٹیموں کے فیصلے اور آئی سی سی کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض اہم میچز کی منسوخی کا خطرہ اسی دباؤ کا نتیجہ ہے۔پاک بھارت میچ، جسے ورلڈ کپ کی مالی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے، غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ اس ایک مقابلے سے تقریباً 250 ملین ڈالر کی آمدن متوقع تھی، اور اس کے متاثر ہونے سے آئی سی سی کو بڑے مالی نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ پاکستان نے واضح مؤقف اپنایا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہیے۔ اسی اصولی مؤقف کے تحت پاکستان نے سخت ردعمل دیا، جبکہ بنگلہ دیش نے بھی پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔
امریکی جریدے کے مطابق بھارت اس وقت آئی سی سی کے مجموعی مالی منافع کا بڑا حصہ حاصل کرتا ہے، جس کے باعث ادارے کے اندر طاقت کا توازن متاثر ہوا ہے۔ رپورٹ میں اس امر کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ آئی سی سی کی قیادت میں بھارتی اثر و رسوخ کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق میڈیا رائٹس ہولڈر کو ہونے والے بھاری نقصانات کے بعد آئی سی سی کو اپنے تقریباً 3 ارب ڈالر کے براڈکاسٹنگ معاہدوں پر نظرثانی پر مجبور ہونا پڑا، جو ایونٹ کی مالی پائیداری کے لیے خطرناک اشارہ ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی کشیدگی اور سفارتی تناؤ نے کرکٹ کو براہ راست متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں کھیل عالمی سیاست کے دباؤ تلے آ گیا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اگر آئی سی سی طاقتور ممالک کے سیاسی اثر سے آزاد ہو کر فیصلے نہ کر سکی تو عالمی کرکٹ کا مستقبل، اس کی شفافیت اور مالی استحکام شدید خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

موضوعات : cricketindiajay shahpakistansportsT20 World Cup 2026
ShareSend

متعلقہ خبریں

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان
اہم ترین

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026
پاکستان ،امریکا میں بہترین شراکت داری ہے ،نیٹلی بیکر
اہم ترین 2

پاکستان ،امریکا میں بہترین شراکت داری ہے ،نیٹلی بیکر

4 جون , 2026
Virat Kohli ruled out of ODI series against Afghanistan
تازہ ترین

ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

4 جون , 2026
Pakistan is playing a roulette four-piece in these rigs, cis foreign office spokespeople
اہم ترین 2

پاکستان خطے میں امن کے لیے کردار ادا کر رہا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

4 جون , 2026
Turkish Foreign Minister gives a stern response to India over friendship with Pakistan
تازہ ترین

ترک وزیرخارجہ کا پاکستان سے دوستی پربھارت کو کرارا جواب

4 جون , 2026
The party is as famous in India as cockroaches, Indian media's propaganda against the movement
تازہ ترین

کاکروچ جتنا پارٹی بھارت میں مشہور،بھارتی میڈیا کا تحریک کیخلاف پروپیگنڈا

4 جون , 2026
اگلی خبر
بڑا زلزلہ آنے والا ہے، ترکیہ زلزلے کی پیشگوئی کرنیوالے سائنسدان کا خوفناک الرٹ

بڑا زلزلہ آنے والا ہے، ترکیہ زلزلے کی پیشگوئی کرنیوالے سائنسدان کا خوفناک الرٹ

یہ بھی پڑھیں

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

5 جون , 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

5 جون , 2026
How dangerous are cosmetics for the skin Experts reveal important facts

کاسمیٹکس جلد کے لیے کتنے خطرناک؟ ماہرین نے اہم حقائق بتا دیے

5 جون , 2026
ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

5 جون , 2026
حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔