ایمسٹرڈیم : (پاک ترک نیوز)دنیا ایک بار پھر خوف کے سائے میں آ گئی ۔ وہ سائنسدان جس نے 2023 ء میں ترکیہ کے تباہ کن زلزلے سے پہلے خبردار کیا تھا، اب دوبارہ دنیا کو چونکا رہا ہے۔
ڈچ زلزلہ پیما ماہر فرینک ہوگربیٹس نے ایک نئی پیشگوئی کی ہے کہ 13 سے 15 فروری کے درمیان زمین پر غیر معمولی زلزلہ خیز سرگرمیاں ہو سکتی ہیں۔ اس بار صرف زلزلہ نہیں بلکہ کوئی "سرپرائز ایونٹ” بھی دنیا کو ہلا کر رکھ سکتا ہے۔
ہوگربیٹس کے مطابق اس خطرے کی وجہ زمین، چاند اور سیارہ مشتری کی ایک خاص ترتیب ہے، جسے وہ "سیاروں کی جیومیٹری” قرار دیتے ہیں۔
ان کے بقول، جب یہ اجرامِ فلکی ایک لائن میں آتے ہیں تو زمین کے اندر دباؤ بڑھ جاتا ہے، جو بڑے زلزلے کا سبب بن سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنی ویڈیو میں انہوں نے صاف لفظوں میں کہا: "13 سے 15 فروری کے درمیان انتہائی محتاط رہیں، یہ دن خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
"لیکن دوسری جانب، سائنسی دنیا نے اس دعوے کو سختی سے رد کر دیا ہے۔ زلزلہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاروں کی گردش اور زلزلوں کے درمیان کوئی سائنسی تعلق ثابت نہیں۔ ان کے مطابق زلزلے کی درست وقت کے ساتھ پیشگوئی آج کی سائنس کے بس میں نہیں۔ اس کے باوجود، عوام میں خوف تیزی سے پھیل رہا ہے۔
سوال یہ ہے: کیا یہ محض ایک اتفاق ہے؟ یا واقعی دنیا کسی بڑی تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے؟ حقیقت کیا ہے، فیصلہ وقت کرے گا۔ لیکن اگلے چند دن پوری دنیا کی نظریں زمین پر ہوں گی۔












