واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکا نے ایک ہفتے میں دوسری بار ایران پر فضائی حملے کیے ہیں ۔ آبنائے ہرمز میں ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا امریکی حکام کے مطابق اس فوجی سائٹ کو آبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور تجارتی بحری ٹریفک کے لئے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔ حملوں کا مقصد افواج،جہازوں کو خطرہ ختم کرنا تھا۔ امریکی فوج نے متعدد ایرانی ڈرونز بھی مار گرائے ۔ ایران نے امریکی تجارتی جہاز پر ڈرون فائر کیے۔ تمام ایرانی ڈرونز مار گرائے گئے۔۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے۔۔ دھماکوں کی آوازوں پر دفاعی نظام فعال کیا گیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق ایرانی بندر گاہی شہر بندر عباس کے مشرق میں مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔












