بدھ , 11 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ناسا کے خلائی مشن کو بڑا دھچکا

20 منٹس پہلے
A A
Major setback for NASA space mission
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اہم تجرباتی مشن ناکامی سے دوچار ہو گیا، جہاں امریکی کمپنی اسٹار فش اسپیس کا پہلا سیٹلائٹ سروسنگ خلائی جہاز اوٹر 24 سی زمین کے مدار میں رابطہ منقطع ہونے کے بعد ناکارہ ہو گیا۔

 سیٹلائٹ یکم اکتوبر کو اسپیس ایکس کے ٹرانسپورٹر 18 مشن کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا تھا۔اس مشن میں مجموعی طور پر 130 پے لوڈز زمین کے نچلے مدار میں پہنچائے گئے تھے۔

اوٹر 24 سی ناسا کے تجرباتی مشن ایس ایس پی آئی سی وائی (SSPICY) کا حصہ تھا، جس کا مقصد مستقبل میں خلائی ملبے کو ہٹانے، خراب سیٹلائٹس کا معائنہ کرنے اور خلا میں موجود فعال خلائی جہازوں کی مرمت سے متعلق ٹیکنالوجی کا تجربہ کرنا تھا۔

منصوبے کے تحت 335 کلوگرام وزنی اوٹر 24 سی نے دو سال کے دوران امریکی ساخت کے چار ناکارہ خلائی اجسام کے قریب جا کر ان کا تفصیلی معائنہ کرنا تھا، تاہم خلائی جہاز ابتدائی تکنیکی مراحل ہی میں رابطہ کھو بیٹھا۔

اسٹار فش اسپیس کے مطابق سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجنے کے بعد اس کی تکنیکی جانچ جاری تھی کہ اچانک اس سے ڈیٹا موصول ہونا بند ہو گیا۔

کمپنی نے تحقیقات کے بعد بتایا کہ سیٹلائٹ کے بس سسٹم میں موجود فالٹ پروٹیکشن سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث ریڈیو بند ہو گیا، جس کے بعد رابطہ بحال نہیں کیا جا سکا۔

اسٹار فش اسپیس، ناسا اور سیٹلائٹ کے بس سسٹم کی فراہم کنندہ کمپنی آسٹرو ڈیجیٹل نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اوٹر 24 سی کو دوبارہ فعال کرنا ممکن نہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس تکنیکی ناکامی سے حاصل ہونے والے تجربات مستقبل کے خلائی مشنز میں مددگار ثابت ہوں گے اور ایسی خرابیوں سے بچنے کے لیے ضروری تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب اسٹار فش اسپیس کا ایک اور تجرباتی خلائی جہاز اوٹر پَپ 2 اپنے مشن میں پیش رفت کر رہا ہے۔ جون 2025 میں خلا میں بھیجا گیا یہ جہاز آسٹریلوی کمپنی گلمور اسپیس کے سیٹلائٹ ایلارا سیٹ کے قریب پہنچ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی بحری طاقت میں ایک اور اہم پیش رفت

کمپنی کے مطابق اوٹر پَپ 2 اپنے ہدف سے صرف 25 میٹر کے فاصلے تک پہنچنے میں کامیاب رہا ہے اور اب اس کا اگلا مرحلہ ڈاکنگ یعنی دوسرے خلائی جہاز کے ساتھ منسلک ہونے کی کوشش ہے۔

موضوعات : nasasetbeckspacemission
ShareSend

متعلقہ خبریں

NASA announces student competition for building a human base on the Moon
تازہ ترین

چاند پر انسانی بیس بنانے کے لیے ناسا کا طلبا کا مقابلہ کرانے کا اعلان

10 نومبر , 2026
NASA’s advanced aircraft capable of flying up to 2,778 kilometers
تازہ ترین

ناسا کا 2778 کلو میٹر تک پرواز کرنے والا جدید طیارہ

10 نومبر , 2026
A mysterious world hidden beneath the moon; NASA’s search for concealed ice and human bases.
تازہ ترین

چاند کے نیچے چھپی پراسرار دنیا،ناسا کو خفیہ برف اور انسانی اڈے کی تلاش

28 اکتوبر , 2026
NASA conducts a practical demonstration of a moon landing exercise in California; media invited to attend.
تازہ ترین

ناسا کی جانب سے کیلیفورنیا میں چاند پر لینڈنگ کی مشق کا عملی مظاہرہ، میڈیا کو شرکت کی دعوت

27 اکتوبر , 2026
Strongest El Niño of 2026, NASA satellites record unusual changes in the Pacific Ocean
تازہ ترین

2026 کا طاقتور ترین ال نینو، ناسا کے مصنوعی سیاروں سے بحرالکاہل میں غیر معمولی تبدیلیاں ریکارڈ 

17 اکتوبر , 2026
Preparations for NASA's Artemis III moon mission accelerate, rocket boosters and four engines installed
تازہ ترین

ناسا کے چاند مشن آرٹیمس تھری کی تیاریاں تیز، راکٹ کے بوسٹرز اور چار انجن نصب

15 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Decision to install smart meters across the country, preparation to borrow billions of dollars

ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز لگانے کا فیصلہ، اربوں ڈالر قرض لینے کی تیاری

یہ بھی پڑھیں

Crude oil becomes cheaper in the global market

عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا

11 نومبر , 2026
Alleged assassination threats from Iran, US Treasury Secretary, family members moved to military base

ایران کی جانب سے مبینہ قاتلانہ دھمکیاں، امریکی وزیرِ خزانہ اہلِ خانہ سمیت فوجی اڈے پر منتقل

11 نومبر , 2026
Decision to install smart meters across the country, preparation to borrow billions of dollars

ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز لگانے کا فیصلہ، اربوں ڈالر قرض لینے کی تیاری

11 نومبر , 2026
Major setback for NASA space mission

ناسا کے خلائی مشن کو بڑا دھچکا

11 نومبر , 2026
Amid tensions with Iran, Gulf states decide to establish a modern joint military command headquarters in Kuwait.

ایران کے ساتھ کشیدگی ،خلیجی ممالک کا کویت میں مشترکہ فوجی کمانڈ کا جدید ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا فیصلہ

11 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔