جمعرات , 29 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کینیڈا میں فائرنگ کا خوفناک واقعہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

9 مہینے پہلے
A A
کینیڈا میں فائرنگ کا خوفناک واقعہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
Share on Facebookwhatsapp

ٹمبلر رج: (پاک ترک نیوز)کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے علاقے ٹمبلر رج میں فائرنگ کے ایک المناک واقعے میں 10 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 27 افراد زخمی ہو گئے۔
رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (RCMP) کے مطابق فی الحال عوام کو کسی مزید خطرے کا سامنا نہیں۔پولیس کے مطابق منگل کی دوپہر ٹمبلر رج سیکنڈری اسکول میں ایک شوٹر کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد فوری کارروائی کی گئی۔
اسکول کے اندر سے 7 لاشیں برآمد ہوئیں جن میں 6 متاثرہ افراد اور ایک مشتبہ حملہ آور شامل ہے۔پولیس نے بتایا کہ ایک اور زخمی شخص اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا، یوں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی۔ بعد ازاں تفتیش کے دوران ایک دوسرے مقام پر واقع ایک رہائشی مکان سے 2 مزید افراد کی لاشیں ملیں، جنہیں اسی واقعے سے جوڑا جا رہا ہے۔
RCMP کے مطابق مشتبہ حملہ آور خود کو لگنے والی گولی کے باعث ہلاک ہوا اور یہی اس کی موت کی وجہ بنی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی اور ملزم یا مزید حملوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
پولیس کے مطابق 2افراد کو تشویشناک حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 25 دیگر زخمیوں کو مقامی طبی مرکز میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
تحقیقات کے سلسلے میں پولیس قریبی گھروں اور املاک کی تلاشی بھی لے رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کہیں کوئی اور زخمی یا اس واقعے سے منسلک فرد تو موجود نہیں۔
کینیڈین سرکاری نشریاتی ادارے CBC کے مطابق پولیس نے ابھی تک مشتبہ حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم اسے بھورے بالوں والی خاتون، کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔
کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے فائرنگ کے واقعے پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سانحے پر شدید غمزدہ ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور دعاؤں کا اظہار کیا اور فرسٹ ریسپانڈرز کی جرات اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وزیر اعظم مارک کارنی نے واقعے کے بعد جرمنی میں ہونے والی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا۔برٹش کولمبیا کے وزیر اعلیٰ ڈیوڈ ایبی نے بھی متاثرہ کمیونٹی سے مکمل تعاون کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس ناقابلِ تصور سانحے میں متاثر ہونے والے ہر فرد کے ساتھ کھڑی ہے۔
صوبائی وزیر برائے عوامی تحفظ نینا کریگر نے بھی کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف ٹمبلر رج بلکہ پورے صوبے کو ہلا کر رکھ دینے والا ہے، اور حکومت تحقیقات اور متاثرین کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

موضوعات : British Columbiacanadashooting
ShareSend

متعلقہ خبریں

Canada halts purchase of 16 Black Hawk helicopters as defense contracts with US are reviewed
تازہ ترین

امریکا سے دفاعی معاہدوں پر نظرثانی، کینیڈا نے 16 بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کی خریداری روک دی

20 اکتوبر , 2026
Canada’s plan to grant permanent residency to 1.14 million immigrants from 2026 to 2028
تازہ ترین

کینیڈا کا 2026 سے 2028 تک 11 لاکھ 40 ہزار تارکین وطن کو مستقل رہائش دینے کا منصوبہ

15 اکتوبر , 2026
قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سپر لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں
تازہ ترین

قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سپر لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں

27 ستمبر , 2026
کینیڈا کا نیا 20 ڈالر کا نوٹ جاری، کنگ چارلس کی تصویر شامل
تازہ ترین

کینیڈا کا نیا 20 ڈالر کا نوٹ جاری، کنگ چارلس کی تصویر شامل

5 ستمبر , 2026
امریکا، کینیڈا تجارتی مذاکرات ناکام، 50 فیصد نئے ٹیرف نافذ
اہم ترین 3

امریکا، کینیڈا تجارتی مذاکرات ناکام، 50 فیصد نئے ٹیرف نافذ

22 اگست , 2026
The Gordie Howe Bridge between Canada and the United States has opened to traffic.
تازہ ترین

کینیڈا اور امریکا کے درمیان گورڈی ہاؤ برج ٹریفک کے لیے کھل گیا

25 جولائی , 2026
اگلی خبر
چین کا نیا H-20 اسٹیلتھ بمبار: عالمی طاقت کا کھیل بدلنے والا ہتھیار

چین کا نیا H-20 اسٹیلتھ بمبار: عالمی طاقت کا کھیل بدلنے والا ہتھیار

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی کا شاہی قلعہ میں سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

محسن نقوی کا شاہی قلعہ میں سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

28 اکتوبر , 2026
حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی پر مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی پر مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

28 اکتوبر , 2026
میر رضا کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

میر رضا کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

28 اکتوبر , 2026
ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

28 اکتوبر , 2026
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔