اتوار , 6 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کینیڈا کا نیا 20 ڈالر کا نوٹ جاری، کنگ چارلس کی تصویر شامل

1 دن پہلے
A A
کینیڈا کا نیا 20 ڈالر کا نوٹ جاری، کنگ چارلس کی تصویر شامل
Share on Facebookwhatsapp

اوٹاوا (پاک ترک نیوز )کینیڈا نے نیا 20 ڈالر کا نوٹ متعارف کرا دیا ہے، جس پر پہلی بار بادشاہ چارلس سوم کی تصویر شامل کی گئی ہے۔

بینک آف کینیڈا کے گورنر ٹف میکلم نے اوٹاوا میں نئے نوٹ کی رونمائی کی۔ یہ کینیڈا کی تاریخ کا پہلا کرنسی نوٹ ہے جس پر کنگ چارلس کی تصویر موجود ہے۔ ان کی تصویر نے آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی جگہ لی ہے۔

بینک آف کینیڈا کے مطابق یہ پیش رفت تاریخی حیثیت رکھتی ہے۔ کینیڈین کرنسی نوٹ پر کسی نئے بادشاہ یا ملکہ کی تصویر 70 سال سے زائد عرصے بعد شامل کی گئی ہے۔

ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر پہلی مرتبہ 1935 میں کینیڈا کے ابتدائی 20 ڈالر کے نوٹ پر شائع ہوئی تھی، جب وہ ایک نوجوان شہزادی تھیں۔

نیا 20 ڈالر کا نوٹ عمودی انداز میں تیار کیا گیا ہے اور اس کا بنیادی رنگ سبز ہے۔ نوٹ پولیمر سے بنایا گیا ہے، جبکہ اس کی پشت پر کینیڈین نیشنل ویمی یادگار کی تصویر برقرار رکھی گئی ہے۔

نئے نوٹ میں جدید حفاظتی ٹیکنالوجی بھی شامل کی گئی ہے، جسے بینک آف کینیڈا نے پہلی بار استعمال کیا ہے۔

نوٹ کے سامنے بادشاہ چارلس کی تصویر کے گرد پھولوں اور پتوں سے مزین ایک خوبصورت نقش و نگار موجود ہے، جو ماحول کے تحفظ کے لیے ان کی طویل وابستگی سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے۔

نوٹ پر کینیڈا کے 13 صوبوں اور علاقوں کی نمائندگی کرنے والے پھولوں کے نشانات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ نوٹ میں ایک گول شفاف کھڑکی موجود ہے، جو دونوں جانب سے نظر آتی ہے۔ اس میں ایسے پودوں کی عکاسی کی گئی ہے جو کینیڈا کے مقامی باشندوں کے لیے ثقافتی اہمیت رکھتے ہیں۔

جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے نئے 20 ڈالر کے نوٹ میں جامنی حفاظتی پٹی بھی شامل کی گئی ہے۔ نوٹ کو حرکت دینے پر اس پٹی میں موجود اشکال گھومتی، تبدیل ہوتی اور حرکت کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔

موضوعات : canadaKing Charlesnote
ShareSend

متعلقہ خبریں

امریکا، کینیڈا تجارتی مذاکرات ناکام، 50 فیصد نئے ٹیرف نافذ
اہم ترین 3

امریکا، کینیڈا تجارتی مذاکرات ناکام، 50 فیصد نئے ٹیرف نافذ

22 اگست , 2026
The Gordie Howe Bridge between Canada and the United States has opened to traffic.
تازہ ترین

کینیڈا اور امریکا کے درمیان گورڈی ہاؤ برج ٹریفک کے لیے کھل گیا

25 جولائی , 2026
فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات
پاکستان

فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات

20 جولائی , 2026
کینیڈا سے تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ،وزیراعظم کی کینیڈین وزیر خارجہ سے گفتگو
پاکستان

کینیڈا سے تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ،وزیراعظم کی کینیڈین وزیر خارجہ سے گفتگو

20 جولائی , 2026
پاکستان ،کینیڈا کے تعلقات کا نیا سنگ میل ،تعاون بڑھانے پر اتفاق
اہم ترین 3

پاکستان ،کینیڈا کے تعلقات کا نیا سنگ میل ،تعاون بڑھانے پر اتفاق

20 جولائی , 2026
ورلڈ کپ فٹبال کا ناک آؤٹ مرحلہ،کل جنوبی افریقہ اور کینیڈا کا ٹاکرا
تازہ ترین

ورلڈ کپ فٹبال کا ناک آؤٹ مرحلہ،کل جنوبی افریقہ اور کینیڈا کا ٹاکرا

27 جون , 2026
اگلی خبر
New UN global map approved; Africa's true size revealed.

اقوام متحدہ کا نیا عالمی نقشہ منظور، افریقہ کا اصل حجم دکھایا گیا

یہ بھی پڑھیں

Details released regarding the extraordinary performance of Russia's Su-57 fighter jet.

روس کے ایس یو 57جنگی طیارے کی غیر معمولی کارکردگی کی تفصیلات جاری

6 ستمبر , 2026
Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
Pakistani scientist Dr. Hina Siddiqui elected Fellow of the Royal Society of Chemistry.

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر حنا صدیقی رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کی فیلو منتخب

6 ستمبر , 2026
Poor internet connectivity in Gilgit-Baltistan hampers tourism and disaster response efforts.

گلگت بلتستان میں ناقص انٹرنیٹ رابطہ، سیاحت اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں مشکلات

6 ستمبر , 2026
Serhat Kılıç, the renowned actor from Kuruluş Osman, was found dead at home.

کورولوش عثمان کے معروف اداکار سرحات کیلیچ گھر میں مردہ پائے گئے

6 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔